وراثت کا حصول

وراثت کا حصول

اور اگر [اُس کے] فرزند ہیں تو وارِث بھی ہیں یعنی خُدا کے وارِث اور مسِیح کے ہم مِیراث [اُس کی میراث میں شریک ہیں]  بشرطیکہ ہم اُس کے ساتھ دُکھ اُٹھائیں تاکہ اُس کے ساتھ جلال بھی پائیں۔    رُومیوں 17:8

خُدا کے بارے میں، اپنی ذات اور خُدا کے منصوبے کے بارے میں ہمارا نظریہ بہت ہیچ  ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اِس چھوٹی سوچ سے باہر نکلیں اوراُس کے بلاوے کی عظمت اوراُس میں اپنی میراث کو پہچانیں۔ جب ہمیں وراثت میں کچھ ملتا ہے تو اِس کا مطلب ہے کہ کوئی ہے جس نے اِس کو جمع کرنے کے لئے کام  کیا ہے۔ یسوع نے ہمارے لیے ایک انعام حاصل کیا۔ جو کچھ ہمیں وراثت میں ملتا ہے اُس کے لئے اُس نے کام کیا ہے اور ہمارا کام یہ ہے کہ ہم شُکر گزاری کریں اور اِیمان کے ساتھ اُسے حاصل کریں۔ اِس کےعلاوہ ہمیں  کچھ  اور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اِیمان کا ایک قدم اُٹھائیں — یعنی صرف یقین کریں اور خُدا کی بھلائی کو دیکھیں — صرف یہ کریں اور آپ کو سب سے عظیم وراثت میں حصہ مل جائے گا جو شاید ہی  کسی انسان کو ملی  ہو۔ اِیمان کا یہ قدم اُٹھانے سے ہماری زندگی سے  ساری جدوجہد اور مایوسی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جیسا کہ 1 یُوحنّا 17:4 میں بیان کیا گیا ہے، یہاں تک کہ "جَیسا وہ ہے وَیسے ہی دُنیا میں ہم بھی ہیں۔” اس لیے شُکر گزاری کریں کیونکہ ایسا کرنے کے لئے ہمارے پاس ایک اچھّی خبر ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ مَیں تیرا/تیری فرزند ہوں۔ ہر انعام  کے لئے اوروعدہ  کے مطابق ہر دفعہ مہیا کرنے کے  لئے تیرا شُکریہ۔ اور تیرا شُکر ہے کہ تجھ میں میرے  پاس اَبدی زندگی کی میراث ہے جو مجھے  خُداوند یسوع کے کام کے وسیلہ سے ملی ہے جو اس نے میری خاطر کیا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon