
کیونکہ ہم اُسی کی کاریگری ہیں اور مسیح یسوع میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلوق ہوئے جن کو خدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔ افسیوں ۲: ۱۰
خدا آپ کو وعدہ کی سرزمین میں لے جانا چاہتا ہے کیونکہ آپ مسیح یسوع میں نئے سرے سے خلق ہوئے ہیں۔ آپ نے نیا جنم لیا ہے تاکہ وہ اچّھی زندگی گزاریں جو خدا نے آپ کے لئےپہلے ہی سے مقرر کی ہوئی ہے۔ لیکن خد اکے پیچھے اس زندگی میں چلنے کے لئے وہ پہلے آپ کوتیار کرے گا جس کا مطلب ہے کہ کچھ چیزوں کو تبدیل ہونا پڑے گا۔
اب اس لفظ ’’تبدیل‘‘ سے گبھرا نہ جائیں؛ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ کچھ کام جو آپ پہلے کرتے تھے ان کو ترک کردیں اورکچھ کام جوآپ پہلے نہیں کرتے تھےاب ان کو شروع کردیں۔ مثال کے طور پر منفی سوچ کو چھوڑ کر مثبت باتیں سوچنا شروع کریں…اپنے آرام دہ حالت سے باہر نکلیں اور کشتی سے باہر قدم نکالیں… سستی چھوڑ کر جو مواقع سامنے آتے ہیں ان کو اپنا لیں۔
محض وعدہ کی سرزمین کے متعلق پڑھنے اور بات چیت کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ فیصلہ کریں کہ آپ وعدہ کی ہوئی سرزمین پرقبضہ کریں گے۔ خدا بھلا ہے وہ آپ کی رہنمائ کرے گا۔جیسے جیسے خدا آپ کو دوسروں کے لئے باعثِ برکت بنانے کے لئے تیار کررہا ہےآپ ان مثبت تبدیلیوں کو اپنانے کے لئے تیار رہیں۔
یہ دُعا کریں
اَے پاک روح وعدہ کی ہوئی سرزمین پر قبضہ کرنے کے لئے مجھے جن تبدیلیوں کی ضرورت ہے ان کو مجھ پر اشکار کر دے۔ مجھے دوسروں کے لئے باعثَ برکت بنانے کے لئے تیار کرنے کے تیرا شکر ہو۔ مجھے اس منزل کو پانے کی توفیق عنایت کر جو تونے میرے لئے مقرر کی ہے۔