وہ فتح جو ہمیں مسیح میں حاصل ہے

وہ فتح جو ہمیں مسیح میں حاصل ہے

البتہ اس کو دیکھتے ہیں جو فرشتوں سے کچھ ہی کم کیاگیا یعنی یسوع کو کہ موت کا دُکھ سہنے کے سبب سے جلال اور عزت کا تاج اُسے پہنایا گیا ہے تاکہ خدا(ہم گنہگاروں کے لئے) کے فضل(جس کے ہم لائق نہیں ہیں) سے وہ ہر ایک آدمی ک لئے موت کا مزہ چکھے۔ عبرانیوں ۲: ۹

کلام مقدس میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ یسوع نے ہماری خاطر موت کا دکھ سہا۔ پس ہمیں اَبدی موت سے چھٹکارامل گیا ہے کیونکہ اُس نےہمارے گناہوں کی قیمت چکا کر ہمیں اَبدی زندگی بخش دی ہے۔ اور یہ خوشی کی بات ہے!

میسح کے جی اٹھنے اورموت پرفتح کے باعث ہمارے لئے ہر صبح ایک نیا موقع ہے کہ میسح میں جو فتح ہمیں بخشی گئی ہے اس میں زندگی بسر کریں۔ میرا ایمان ہے کہ جب کوئی مسیح نئی صبح میں داخل ہوتا ہے موت کانپ اٹھتی ہے۔ بد اراوح کو کانپ جانا چاہیے جب ہم اُٹھ جاتے ہیں!

ایسا ہی ہوگا اگر ہم مسیح میں اپنی حیثیت اور اس اختیار کو پہچان لیں گے جو ہمیں اس میں حاصل ہے۔ ہم خدا کی فوج کے سپائی ہیں۔ ہمیں اس میں اختیار بخشا گیا ہے۔

یسوع نے موت اور گناہ پر فتح پائی ہے۔ اب ہمیں کامل رفتاری سے اس فتح اوراختیار میں چلنا ہے جواس نے ہمیں عطا کی ہیں۔ ہم خدا کے دشمن کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے!

یہ دُعا کریں

اَے خدا مجھے فتح بخشنے کے لئے تیرا شکر ہو۔ مجھے ہر روز یہ توفیق دے کہ میں تیرے صلیب پر کئے گئے کام کوسمجھ سکوں تاکہ میں اس فتح اور اختیار کو لے لوں جو مجھے تجھ میں حاصل ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon