وہ پہلے بھی کر چُکا ہے، وہ دوبارہ کر سکتا ہے

وہ پہلے بھی کر چُکا ہے، وہ دوبارہ کر سکتا ہے

پِھر داؤُد نے کہا کہ خُداوند نے مُجھے شیر اور رِیچھ کے پنجہ سے بچایا۔ وُہی مُجھ کو اِس فِلستی کے ہاتھ سے بچائے گا۔ ساؤُل نے داؤُد سے کہا جا خُداوند تیرے ساتھ رہے۔   1 سموئیل 17 : 37

اگر ہم ان معجزات کو جو خُدا نے ماضی میں ہماری زندگی میں کئے ہیں خوشی اور شُکر گزار دل کے ساتھ یاد رکھتے ہیں تو جب کبھی ہمیں کسی مشکل یا مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا تو ہم آسانی سے فکر اور خوف میں نہیں پڑیں گے۔ جب داؤد جاتی جولیت کا سامنا کر رہا تھا تو اسے وہ شیر اور ریچھ یاد آئے جنھیں وہ پہلے ہی خُدا کی مدد سے مار چُکا تھا۔ کیونکہ اُسے یاد تھا کہ خُدا نے ماضی میں اس کے لئے کام کئے ہیں اس لئے اُسے جاتی جولیت کا سامنا کرتے ہوئے کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔

کیا آپ ابھی کسی ایسے حالات  سے دوچارہیں جو آپ کی زندگی میں ایک بڑے دیو کی مانند نظر آتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو خُدا کی بھلائی کو یاد رکھیں، اُس نے پہلے جو کچھ کیا ہے اُس کے لیے شُکر گزار ہوں اور یہ یقین کرنے کا انتخاب کریں کہ وہ دوبارہ بھی ایسے ہی کام کر سکتا ہے۔ تین ایسے کاموں کو کاغذ پر تحریر کریں جو خُدا نے آپ کے لیے ماضی میں کئے ہیں اور اپنی پریشانی پر توجہ کرنے کی بجائے ان پر توجہ کریں۔ خُدا کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ خُدا کے معجزاتی کام کے بارے میں سوچنے اور بات کرنے کے لیے کچھ وقت نکالیں۔ تب آپ اپنے دِل کو ہمت سے بھرا پائیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں اپنے پورے دل کے ساتھ تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں ان عجائبات کے لیے جو تُو نے ماضی میں کیے ہیں۔ اور آج، مَیں ایمان کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ یقین کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میری زندگی میں ایک بار پھر بکثرت کام کرے گا۔ کل، آج اور ہمیشہ ایک جیسے رہنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon