’’وہ‘‘ یعنی آپ اور میں

’’وہ‘‘ یعنی آپ اور میں

صداقت اور عدل تیرے تخت کی بنیاد ہیں۔ شفقت اور وفاداری تیرے آگے آگے چلتی ہیں۔ زبور ۸۹: ۱۴

خدامنصف ہے۔ یہ اس کے کردار کی خوبی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم بھی اس کو اپنائیں۔

انصاف کے معنی غلط باتوں کو درست کرنا ہے۔ ہم خدا کے نمائندے ہیں اور وہ اس دنیا میں موجود ناانصافیوں کو دور کرنے کے لئے ہمارے ذریعے سے کام کر سکتا ہے۔ جب کبھی ہم کسی غلط کام کو دیکھیں ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اس کے لئے دعا کریں اوردوسری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اپنےآپ سے یہ سوال کریں کہ ہم اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟

اپنے اِرد گرد مسائل اور ضرورتوں دیکھ کر ہم بے حوصلہ ہو جاتےہیں اورسوچتے ہیں کہ ان کو حل کرنا اور پوراکرناکسی اور کاکام ہے اور ہم خواہش کرتے ہی کہ ’’وہ‘‘ دوسرے ان کو درست کریں گے! اور ہم سوچتے ہیں کہ ’’وہ‘‘دوسرے لوگ سب کام کریں گے۔

کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ !’’وہ دوسرے کون ہیں؟‘‘میرا خیال ہے کہ ’’وہ‘‘ ہم ہی ہیں یعنی آپ اور میں! آپ سارے مسائل کو تو ٹھیک نہیں کر سکتے لیکن کچھ تو کر ہی سکتے ہیں۔ آپ کو بےانصافی ہوتے دیکھ کر کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی چاہیے۔ خدا نے آپ کو جمود اور بیکاری کے لئے پیدا نہیں کیا ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ آپ اس سے دریافت کریں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں۔اس نے آپ کو جوش،سرگرمی اور جذبہ کے ساتھ پید اکیا ہے۔ اس نے آپ کو نعمتیں بخشی ہیں تا کہ آپ ان نعمتوں کو اُس کے جلال کے لئے استعمال کریں اور دوسرے لوگوں کی مدد کریں۔ پس آج سے انصاف کی زندگی بسر کرنا شروع کریں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند پاک روح میری مدد کر کہ میں دنیا میں موجود بےانصافی کو دیکھ کر یہ خیال نہ کروں کہ ’’وہ‘‘یعنی کوئی اور ان کے بارے میں کچھ کرے گا۔ میرے اندر دلیری پیدا کر اور مجھے راستہ دکھا تا کہ اپنے ارد گرد ہونے والی خرابیوں کو درست کر سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon