خُدا کے پاس آپ کی دعاوٗں کے جواب ہیں

مصیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے۔ یعقوب کے خُدا کا نام تجھے بُلندی پر قائم کرے! [اور تجھے محفوظ رکھے]۔    (زبور ۲۰ : ۱)

ہمیں یقینی طور پربہت سے معاملات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے چاہے وہ تعلقات ہوں، روپے پیسے کے معاملات کو سلجھانے کی کوشش ہو، نوکری  ہو، خُدا کے مقصد کو جاننا اور اُسے اپنی زندگی میں پورا کرنے کی کوشش ہو یا روحانی طور پر ترقی کرنے کی کوشش ہو۔ مسائل زندگی کا حصّہ ہیں اور جیسے ہی آپ کسی ایک مسئلہ سے پیچھا چھڑاتے ہیں دوسرا سَراُٹھائے کھڑا ہوتا ہے! ایسا ہم سب کے ساتھ ہے اور اگرچہ ان کو سہتے سہتے ہمارے اندر ان کا مقابلہ کرنے، برداشت، مستقل مزاجی، فتح مند زندگی بسر کرنے  کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اورہم بالغ ہوجاتے ہیں تو بھی ہم کسی نہ کسی مسئلہ سے دوچار ہی رہتے ہیں۔

صرف خُدا کے پاس ہمارے مسائل کا حل ہے اورہمارے لئے یہی بہتر ہے کہ ہم اِن کو خُداوند کے سُپرد کردیں۔ اپنے دماغ میں اِن پر غور کرنا چھوڑدیں، ان کے بارے میں بات کرنا چھوڑدیں، ان کے لئے پریشان ہونا چھوڑدیں، اور سادگی سے زندگی کے دباوٗ اور مسائل کو خُدا کے سُپرد کردیں تاکہ وہ ہمارے تمام مسائل کو حل کرے۔ اگر ہم یہ سیکھ لیں گے کہ ہمیں اپنے تمام مسائل اور حالات کو خُدا کے سپرد کیسے کرنا ہے تو ہم اپنی زندگیوں سے زیادہ لطف اندوز ہونا سیکھ لیں گے، لوگ ہمارے اِرد گرد رہنا پسند کریں گے اور ہم زیادہ خوش اور پُرسکون ہوں گے۔

جو کام خُدا ایک لمحہ میں کر سکتا ہے وہ ہم تمام زندگی کی کوشش اورجدوجہد کے ساتھ بھی نہیں کرسکتے۔ وہ ایک ہی لمحہ میں آپ سے بات کرسکتا ہے اورمکمل طور پر سارے حالات کو بدل سکتا ہے؛ اُس کےمنہ سے نکلا ہوا ایک لفظ سارے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔ خُدا کے سامنے کوئی بھی کام اتنا بڑا نہیں جسے وہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی کام بہت چھوٹا ہے جس کی اسے فکرنہ ہو۔ وہ ہر اس بات کی فکر کرتا ہے جس کا تعلق آپ سے ہے پس اپنے مسائل اس کے سامنے رکھ دیں تاکہ وہ ان کو حل کرنے میں وہ آپ کی مدد کرے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کو اپنے مسائل سونپ دیں اوراُس کو موقع دیں تاکہ وہ اُن کو حل کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon