پاکیزی کا رُوح

لیکن [اپنی الہیٰ فطرت کے باعث] پاکیزگی کی رُوح کے اعتبار سے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سبب سے قدرت [روزِ روشن کی مانند، فتح مندی اور معجزانہ قدرت سے]  کے ساتھ خُدا کا بیٹا (مسیح، جسے مسح کیا گیا) ٹھہرا۔ (رومیوں ۱ : ۴)

 آج کی آیت پاک رُوح کو ’’پاکیزگی کا رُوح‘‘ کہتی ہے۔ اُسے اِس نام سے اس لئے پکارا گیا کیونکہ وہ خُدا کی پاکیزگی ہے اوراُس کا کام ان لوگوں کی زندگی میں پاکیزگی پیدا کرنا ہے جو خُداوند یسوع مسیح پرنجات دہندہ کے طور پر اِیمان لاتے ہیں۔

خُدا کی خواہش ہے اوروہ ہمیں ہدایت دیتا  ہے کہ ہم پاک ہوں (دیکھیں ۱ پطرس ۱ : ۱۵ ۔ ۱۶)۔ وہ ہمیں اس وقت تک پاک ہونے کے لئے نہیں بلاتا جب تک ہمیں ضرورت کے مطابق مدد فراہم نہ کرے۔ ناپاک روح ہمیں کبھی بھی پاک نہیں بنا سکتی۔ پس خُدا اپنا رُوح ہمارے دِلوں میں اُنڈیلتا ہےتاکہ وہ ہمارے اندر ایک مکمل اور پورا کام کرے۔

فلپیوں ۱ : ۶ میں پولس ہمیں سیکھاتا ہے کہ خُدا جس نے ہمارے اندر ایک نیک کام شروع کیا ہے وہ اُسے پورا کرنے پر بھی قادر ہے۔ جب تک ہم اِس دنیا میں زندہ ہیں اُس وقت تک پاک رُوح ہمارے اندر اپنا کام جاری رکھے گا ۔ خُدا گناہ سے نفرت کرتا ہے اورجب بھی وہ ہمارے اندر گناہ کو دیکھتا ہے وہ فوراً اُسے صاف کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔

یہ حقیقت اس بات کو جاننے کے لئے کافی ہے کہ خُدا نے اپنا پاک رُوح کیوں ہمارے اندر اُنڈیلا ہے۔ وہ نہ صرف اس زندگی میں ہماری راھنمائی کرنے اورہدایت دینے کے لیے موجود ہے بلکہ  باپ کے ساتھ شراکت میں کام کرنے کے لئے موجود ہے تاکہ ہمارے اندر سے ہر ایسی چیز کوفوری طور پر نکال دے جو اُس کو ناپسند ہے۔ پاکیزگی میں بڑھنے کے لئے ہمیں جن تبدلیوں کو پیدا کرنے کی ضرورت ہے وہ اُن کے بارے میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں قوت بھی دے گا تاکہ ہم اپنے اندر ان تبدیلیوں کو پیدا بھی کریں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  آپ پاکیزگی میں بڑھ رہے ہیں کیونکہ پاکیزگی کا رُوح آپ میں بستا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon