پاک اور مختون کان

میں [یرمیاہ] کس سے کہوں اور کس کو جتاوٗں تاکہ وہ سُنیں ؟ دیکھ اُن کے کان نامختون [انہوں نے خُدا کے ساتھ کبھی کوئی عہد نہیں باندھا اور نہ اس کی خدمت کے لئےخود کو مخصوص کیا ہے]  ہیں اور وہ سُن نہیں سکتے دیکھ خُداوند کا کلام اُن کے لئے حقارت کا باعث ہے۔   (یرمیاہ ۶ : ۱۰)

اگر ہم خُدا کی آواز سُن کر اَن سُنی کردیتے ہیں تو ہمارے دِل وقت کے ساتھ ساتھ بے حس اورسخت ہوجاتے ہیں اور آخرکار ہماری حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ ہمارے لئے اُس کی آواز سُننا بے انتہا دشوار ہوجاتا ہے۔ بالآخرہماری ضد ہماری سُننے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔ جب جب ہم درست بات ماننے سے انکار کرتے ہیں ہمارے اندر سرکشی بڑھتی جاتی ہے اور آخر کار ہم اس قدر بہرے ہوجاتے ہیں کہ اُس کی راھنمائی کی آوازسُننے کے قابل نہیں رہتے۔

آج کی آیت میں ہم دیکھتے ہیں کہ خُدا چاہتا ہے کہ یرمیاہ لوگوں کوآنے والی ہلاکت کے بارے میں خبردار کرے  لیکن وہ اُس کی آواز سُننے کے قابل نہیں تھے کیونکہ اُن کے کانوں کا ختنہ (خُدا کے ساتھ عہد نہ باندھنا) نہیں ہوا تھا۔ کتنی افسوسناک بات تھی!

اِس کے برعکس ہم یوحنا ۵ : ۳۰ میں دیکھتے ہیں کہ یسوع کے کان مقّدس (الگ کئے ہوئے) تھے۔  میرا اِیمان ہے یہ بائبل مقّدس میں خُدا کی آواز سننے کے حوالہ سے سب سے اہم آیت ہے: ’’میں اپنے آپ سے کچھ نہیں کرسکتا [ خود مختاری سے اپنی رضا کے مطابق ۔۔۔۔۔۔ لیکن جس طرح خُدا مجھے سکھاتا اور حکم دیتا ہے میں کرتاہوں]۔ جیسا سُنتا ہوں عدالت کرتا ہوں [میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جومجھے کہا جاتا ہے۔ جب مجھے آواز آتی ہےمیں فیصلہ کرتا ہوں] اورمیری عدالت راست (درست، ٹھیک) ہے کیونکہ میں اپنی مرضی نہیں [مجھے اپنی خواہش، مقصد یا ارادہ کے مطابق کام کرنا پسند نہیں ہے]  بلکہ اپنے بھیجنے والے خدا باپ کی مرضی چاہتا ہوں۔‘‘

خُداوند یسوع مسیح اُس وقت تک کچھ نہیں کرتے تھے جب تک وہ خُدا کی مرضی معلوم نہیں کر لیتے تھے۔ تصور کریں کہ ہماری زندگیاں کتنی مختلف ہوتیں اگر ہم اُن مسائل میں قدم رکھنے سے پہلے جو ہمارے اپنے بنائے ہوئے ہیں خُدا کی ہدایت کوسُن لیتے ؛ اور چونکہ ہم پہلے اس  کی مشورت کی تلاش نہیں کرتے اس لئے بعد میں ہمیں ان سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمیں اُس کی ضرورت پڑتی ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے دِل کی آواز سُنیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon