پاک دِل خُدا کو دیکھیں گے

مبارک ہیں (شادمان، قابلِ رشک اور روحانی طور پر خوشحال ۔۔۔۔۔۔ خُدا کےاحسان کا تجربہ کرتے ہیں اور خوشی حاصل کرتے ہیں اور خاص طور پر اس کے فضل کے مکاشفہ سے مشروط ، ان کی ظاہری حالت سے قطعٗ نظر)  وہ جو پاک دِل ہیں کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے! (متّی ۵ : ۸)

اگرہمارا دِل پاک ہے ہم خُدا کی آواز واضح طور پر سُنیں گے۔ ہم اپنی زندگیوں کے لئے اس کے منصوبے کو صاف صاف دیکھ سکیں گے۔ ہم بے مقصد اور بدحواس نہیں ہوں گے۔ ہمارے دِل کی حالت خُدا کے نزدیک سب سے اہم ہے۔ خُدا کے نزدیک سب سے پسندیدہ بات ہے یہ ہے کہ ہمارا باطنی انسان درست حالت میں رہے (دیکھیں ۱ پطرس ۳ : ۳۔۴)۔ بائبل مقّدس فرماتی ہے کہ ہمیں اپنے دِل کی خوب حفاظت کرنی ہے کیونکہ زندگی کا سرچشمہ وہی ہے (دیکھیں امثال ۴ : ۲۳)۔

اپنے دِل، باطنی رویوں اور اپنی سوچوں کو جانچیں اورغور کریں کہ وہاں کوئی ایسی بات تو نہیں جِسے خُدا پسند نہیں کرتا۔ کیا آپ کے اندر کڑواہٹ اور کینہ ہے؟  کیا آپ نے مخالفت اور نکتہ چینی کواپنے اندرجڑ تو نہیں پکڑنے دیا؟ کیا آپ کا دِل سخت ہے یا نرم؟ کیا آپ کا دِل دوسروں کے خیالات اور رائے سُننے کے لئے تیارہے یا آپ کا دِل بند ہے؟ بائبل مقّدس بیان کرتی ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے دِل کی حفاظت کریں اور اِس کو درست حالت میں رکھیں۔

ہمارے جسمانی عضو میں سے دِل سب سے اہم عضو ہے۔ اِس کا بیمارہونا یا صیح طور پر کام نہ کرنا زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ میرا اِیمان ہے کہ ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے دِلی رویوں پرغور کریں۔ اگر ہم اسے بیماریوں یا کسی نامناسب چیز سے لبریزکر لیں گے تو اِس سے ہماری زندگیوں کے معیار پر ضرور اَثر پڑے گا۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آج اور ہمیشہ خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کے دِل کی ایسی حالت کو(دلی رویہ) جسے تبدیل کرنا ضروری ہے آپ پرظاہر کرے ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon