پاک روح کو راہنمائی کرنے دیں

پاک روح کو راہنمائی کرنے دیں

…میں ہی خُداوند تیرا خُدا ہوں جوتجھے مفید تعلیم دیتا ہوں۔ اورتجھے اُس راہ میں جس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہوں۔(یسعیاہ ۴۸ : ۱۷)

بہت سے لوگ اس بات سے خوف زدہ رہتے ہیں کہ وہ دوسروں کی مانند نہیں ہیں ۔ بہت سے لوگ مخصوص اصولوں کی پیروی میں چلنا خُدا کے روح کی رہنمائی میں چلنے سےزیادہ سہل محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کی پیروی کرتے ہیں تو ہم انسانوں کو خوش کرتے ہیں لیکن جب ہم اِیمان سے قدم بڑھاتے ہوئے خُد اکے روح کی پیروی کرتے ہیں ہم اُس کو خوش کرتے ہیں۔ دوسروں کی تقلید میں ہمیں دُعا میں مخصوص طریقہٗ کار اور اوقات کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی دوسروں کی طرح مخصوص دعائیں مانگنے کی ضرورت ہے۔  برعکس اس کے جس طرح خُدا ہیں دُعا کرنا سکھائے اُس میں آزادی سے اپنی انفرادیت کوپیشِ نظر رکھیں۔  خُدا ہم میں سے ہر ایک کو مختلف باتوں کے لئے دُعا کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے اس طرح وہ تمام باتیں جن کے لئے دُعا ہونی چاہیےاُن کے لئے دُعا ہو جاتی ہے۔

دراصل دوسروں کی تقلید میں ہم محفوظ محسوس کرتے ہیں ، لیکن دُکھ کی بات یہ ہے کہ معموری کا احساس ہم میں سے جاتا رہتا ہے۔ جب تک ہم ’’کشتی کو کنارے پر سے نہ ہٹا لیں‘‘ اورخُدا کے روح کے سمندر کو اجازت نہ دیں کہ وہ ہمیں اپنی مرضی کے مطابق لے چلے۔ میں نے بہت سال کنارے سے بندھے رہنے اور دُعا میں ایسے مخصوص قواعد و ضوابط کی پیروی میں گزار دیئے جو میں نے دوسرے لوگوں سے سیکھے تھے اور یہ اچھا آغاز تھا، لیکن جلد ہی میری دعائیہ زندگی بہت خشک اوراُکتا دینے والی بن گئی۔ اورجب میں نے اپنی زندگی کو کنارے پر سے ہٹا کر خود کو پاک روح کی رہنمائی میں دے دیا تازگی اور نئے خیالات نے جنم لیا اور اُس وقت سے دُعا کرنا بہت اچھّالگتا ہے۔ میں نے جانا ہے کہ پاک روح تقریباً ہر روزدُعا کے دوران مختلف طریقوں سے میری رہنمائی کرتا ہے اوراَب مجھے قواعد وضوابط اور گھڑیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

آج اور ابھی خُدا سے دُعا کرنا شروع کریں تاکہ وہ آپ پر آپ کی انفرادیت ظاہر کرے جو اس نے آپ کو بخشی ہے۔ اورجس طرح اس نے آپ کو انوکھےاورعجیب طور پر تخلیق کیا ہے اس کے مطابق اپنی آواز سُننے اوراپنی پیروی کرنے کی توفیق بخشے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: کنارے سے اپنی کشتی ہٹا لیں اور خُدا کو کشتی چلانے دیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon