کیا آپ پاک روح کی پیروی کرتے ہیں یا اپنے جذبات کی؟

کیا آپ پاک روح کی پیروی کرتے ہیں یا اپنے جذبات کی؟

اور جو جسمانی ہیں (جو اپنی جسمانی خواہشات کے مطابق چلتے ہیں)وہ خدا کو خوش نہیں کرسکتے یا خدا کے مقبول نہیں۔ رومیوں ۸: ۸

میں پاک روح کی پیروی کرنے کے تعلق سے بہت زیادہ کلام کرتی ہوں ناکہ اپنے جذبات کی پیروی۔ بہرحال میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ یہ بات نہیں سمجھتے کہ ہمارے جذبات کس طرح سے کام کرتے ہیں۔

جذبات ہماری جان کا حصہ ہیں۔ ہماری جان ہمارا ذہن،مرضی اور جذبات ہیں، جوہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کیا سوچیں،ہمیں کیا  چاہیے اور ہم کیسا محسوس کرتے ہیں۔ جان کے ان تین حصّوں میں سےہمارے جذبات سب سے پہلے متحرک ہوتے ہیں۔

دوسرے الفاظ میں پاک روح کی حکمت اور امتیاز کی دھیمی آواز ہمارےجذبات کی چیخ وپکار میں آسانی سے دَب جاتی ہے۔

بائبل مقدس بیان کرتی ہے کہ ’’جسم میں زندگی‘‘خدا کو خوش نہیں کرسکتی۔اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ خدا ہم سے پیارنہیں کرتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہماری مرضی سے مطمین نہیں ہوتا اور نہ وہ جسمانی رویے کو قبول کرتا ہے۔

بہرحال جب آپ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ کس طرح سے منفی جذبات کام کرتے ہیں،آپ اُن پر غالب آسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی جان بہت طاقت ورہولیکن ہماری روحیں زیادہ زورآور ہو سکتی ہیں اگر ہم ان کو خدا کی حضوری میں وقت گزارنے کے وسیلہ سے زورآور بنائیں۔آج ہی کلام کو پڑھنا اور اس پرغور کرنا شروع کردیں اور اپنی روحوں کو زور آور بنائیں او اپنے جذبات پر غلبہ حاصل کر لیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں نہیں چاہتا/چاہتی کہ میرے جذبات میری روح پر غالب آجائیں۔ جب میں تیرے ساتھ وقت گزاروں اور تیرے کلام کو پڑھوں اس وقت مجھےوہ زور بخش جو مجھے روح میں چلنے کے لئے درکار ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon