پاک رُوح آپ کی شفاعت کرتا ہے

اِسی طرح روح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جس طور سے ہم کو دُعا کرنا چاہیے ہم نہیں جانتے مگر رُوح خود ایسی آہیں بھر بھر کر ہماری شِفاعت کرتا ہے جن کا بیان نہیں ہوسکتا۔  (رومیوں ۸ : ۲۶)

خُدا کا کلام ہمیں سکھاتا ہے کہ صِرف خُدا کا روح اُس کے دِل کی باتیں صیح طور سے جانتا ہےاور اِسی لئےہمیں اُس کی شفاعت اورراہنمائی کی ضرورت ہے جب ہم دُعا اور منت کرتے ہیں۔

اگرہم خُدا کی مرضی کے مطابق دُعا کرنا چاہتے ہیں، اورمیرا ایمان ہے کہ آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں، توہمیں خُدا کے خیالات اور چاہت کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ بہت دفعہ ہم ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتے لیکن پاک روح سمجھ سکتا ہے، پس وہ ہماری شفاعت کرتا ہے۔ دعا کرتے ہوئے میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ بہترین دُعا کروں لیکن یہ جان کر میں بہت شکرگزار ہوجاتی ہوں کہ پاک رُوح میرا دعائیہ ساتھی ہے اور وہ میرے لئے دُعا کررہا ہے۔ خداکے کلام کےوسیلہ سے ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہمارے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ہم خدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں کہ وہ اس وقت تک ہمارے لئے ان میں سے بھلائی پیداکرتا رہے گا جب تک ہم دُعاکرنے، خُدا سے مُحبّت کرنے اور اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

آج کی آیت رومیوں ۸ : ۲۶ کے فوراً بعد رومیوں ۸ : ۲۸ ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’اورہم کو معلوم ہے [خدا اُن کی محنتوں میں ان کا شریک ہے] کہ سب چیزیں مِل کر[خداکے منصوبہ کے مطابق ہیں] خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لئے جو خُدا کے اِرادہ [اس کے] کے موافق بُلائے گئے۔‘‘ یہ جاننا کس قدرتسلی کی بات ہے کہ خدا نے اپنے پاک روح کو بھیجا ہے کہ ہر بات میں ہماری مدد کرے، جس میں دعا بھی شامل ہے۔ کوئی ایسی صورتحال نہیں جس سے وہ بھلائی پیدا نہیں کرسکتا۔ آج جب آپ دُعا کریں پاک روح سے کہیں کہ وہ آپ کی مدد کرے۔ یہاں تک کہ اگر آپ اس قدر دُکھی ہیں کہ رونےکے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا تو پاک روح ایسی حالت کو بھی خُدا کے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کرسکتا ہے اور آپ کا جواب  آپ تک پہنچا سکتا ہے۔ آپ کے پاس ایک الہیٰ مددگار ہے جو ہروقت آپ کے ساتھ ہے، پس اکثر اسے یاد سے پکاریں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ پاک رُوح پرکامل شفاعت کے لئے بھروسہ کرسکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon