پاک رُوح رشتوں کی قدر کرتا ہے

اور خُدا کے پاک رُوح کو رنجیدہ نہ کرو [اس  کی اہانت نہ کرو، بے عزّتی نہ کرو اور نہ ہی اُس کو ناراض کرو] جس سے تم پر مخلصی کے دِن کے لئے مہر (نشان لگایا گیا، خُدا سے پہچان ہونا، محفوظ) ہوئی۔                    (افسیوں ۴ : ۳۰)

آج کی آیت، سیاق وسباق میں موجود آیات کے تناظر میں، ہمیں سیکھاتی ہے کہ جس طریقہ سے ہم تعلقات کوسلجھاتے ہیں وہ خُدا کے نزدیک اہم ہے۔ ان کو بُرے طریقے سے سلجھانے سے پاک رُوح رنجیدہ ہوجاتا ہے۔

بہت دفعہ ہمیں اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی عادت ہوتی ہے خاص طور پر جب ہم اچھّا محسوس نہیں کرتے؛ ہماری نیند پوری نہیں ہوئی ہوتی؛ ہمارا دن بُرا گزرا ہوتا ہے، کوئی بُری خبر ملتی ہے یا ہمیں کسی نااُمیدی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن خُدا چاہتا ہے کہ ہم ایک دوسرے سےہمیشہ اچھّا برتاوٗ کریں محض اس وقت نہیں جب ہم محسوس کریں کہ ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔

میں خود سے یہ سوال کیا کرتی تھی کہ میرا اپنے شوہر اور بچّوں کے ساتھ رویہ اتنا بُرا کیوں ہے۔ پاک رُوح نے فوراً مجھے بتایا کہ میں اپنے منفی جذبات اور بُرے رویہ کو ان لوگوں کے سامنےتو قابو میں کرلیتی ہوں جن کو میں متاثر کرنا چاہتی ہوں۔ لیکن جب میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ہوتی ہوں جن کے ساتھ میرا تعلق قائم ہے تو میں اِس آزادی کا ناجائز فائدہ اُٹھاتی ہوں جو میرے کِردار کی کمزرویوں اور رُوحانی ناپختگی کو ظاہر کرتا ہے۔ میں نے خود کو قائل کرلیا تھا کہ میں اپنےغصہ پر قابو نہیں پاسکتی، میں خود کو ضبط نہیں کرسکتی تھی۔ میں اِس قدر پریشان ہو جاتی تھی کہ مجھے لگتا تھا کہ میں پھٹ جاوٗں گی۔

جب میں مالی مشکلات ، نوکری کے مسائل یا گھر میں کسی معمولی بات کی وجہ سے پریشان ہوجاتی تھی تو میں اپنا غصہ اپنے خاندان پر نکال دیتی تھی۔ میں اپنے باطن میں موجود پریشانی کے باعث زیادہ ترغصہ میں رہتی تھی اوراُن کےساتھ بُرا برتاوٗ کرتی تھی۔ خُدا نے میری مدد کی کہ میں سچائی کا سامنا کروں اور خُدا کا شکر ہو کہ اب میں آزاد ہوں۔

تعلقات ہمارے عظیم ترین اثاثوں میں سے ایک ہیں اور خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُن کی قدر کریں۔ پاک رُوح ہماری مدد کرے گا تاکہ ہم اپنی پریشانیوں کو اچھّے طریقہ سے سُلجھائیں لیکن ہمیں اُس کے پاس کھلے دِل کے ساتھ آنا ہے تاکہ وہ ہم پرجو بھی سچائی ظاہر کرے ہم اُس کا سامنا کرسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اپنی باطنی بے سکونی کے باعث دوسرے لوگوں کو پریشان نہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon