پاک رُوح سے معمور

پاک رُوح سے معمور

پس جب تم بُرے ہو کر اپنے بچّوں کو اچھّی چیزیں (ایسی چیزیں جو اُن کے فائدے کے لئے ہیں) دینا جانتے ہو تو آسمانی باپ اپنے مانگنے والوں کو رُوح القّدس کیوں نہ دے گا؟  لُوقا 11 : 13

ہمیں مسلسل پاک رُوح سے معمور ہونے کی ضرورت ہے۔ خُداوند یسوع مسیح میں اِیماندار ہونے کی حیثیت سے ہمیں پاک رُوح بخشا گیا ہے لیکن شاید ہم نے اپنے آپ کو پورے طور پر اُس کے سُپرد نہیں کیا ہے کہ وہ ہمیں اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرے۔ میرا بھی بہت سال تک ایسا ہی حال تھا جب تک کہ میری زندگی میں ایک ایسا وقت نہیں آیا جب مجھے بحران کا سامنا کرںا پڑا اور جہاں میں ہرروز لنگڑا کراور حقیقی فتح کے بغیر چلنے کے لئے تیار نہ تھی۔

میں نے خُدا سے دُعا کہ کہ وہ "کچھ ” کرے اور میں اس کے منصوبہ کے مطابق چلنے کے لئے تیار تھی چاہے وہ کچھ بھی ہو! مجھے یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ میں چاہتی کیا ہوں لیکن خُداوند کو معلوم تھا۔ وہ ہمیشہ وفادار ہے اور ہم جس جگہ ہوتے ہیں وہ ہمیں وہیں مل جانے کے لئے تیار رہتا ہے اور ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔

مجھے پاک رُوح کی معموری کی ضرورت تھی اور اُس کے فضل اور رحم کی بدولت میں اس سے معمور بھی تھی۔ اب بھی میں خُدا سے مسلسل دُعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے اپنی حضوری اور قوّت کے تازہ مسح سے معمور کرے اور مجھے توفیق بخشے کہ میں وہ بن سکوں جو وہ چاہتا ہے۔ ہمیں خُدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے پاک رُوح کی ضرورت ہے۔ کبھی خود پر انحصار نہ کریں، کیونکہ اُس سے جُدا ہو کر آپ کچھ نہیں کرسکتے (یُوحنّا 15 : 5)۔

ہر روز پاک رُوح کی معموری کے لئے دُعا کریں اور آپ خُدا کی قربت کو محسوس کریں گے جو بہت شاندار ہے۔ جب پاک رُوح آپ پر نازل ہوگا تو پھر آپ کو قوّت ملے گی تاکہ اُس کے گواہ بنیں۔ آپ عجیب طور پر تبدیل ہوجائیں گے جب آپ خُدا کے زور پر بھروسہ کریں گے کہ وہی ہے جو آپ کو زور اور توفیق بخش سکتا ہے۔

پاک رُوح کے لئے دُعا کریں اور اپنی زندگی میں پاک رُوح کی قوّت کو حاصل کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon