پرواز کے لئے آزاد

پرواز کے لئے آزاد

خُداوند خُدا کی رُوح مجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مجھے مسح کیا تاکہ حلیموں کو خوش خبری سناؤں۔ اُس نے مجھے بھیجا ہے کہ شکستہ دِلوں کو تسلّی دوں۔ قیدیوں کے لئے رہائی اور (روحانی اور جسمانی) اسیروں کے لئے آزادی کا اعلان کروں۔  یسعیاہ 61 : 1 

 مُحبّت انسانوں کے لئے  جڑوں اور پَروں کا کام سرانجام دیتی ہے۔ یہ کسی کے ہونے کا احساس دلاتی ہے (جڑیں) اور آزادی کا احساس بھی (پَر)۔ مُحبّت کسی کو قابو میں کرنے یا کسی کو دھوکہ دینے کی کوشش نہیں کرتی۔

خُداوند یسوع مسیح نے کہا کہ اُسے خُدا نے بھیجا ہے تاکہ وہ قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرے۔ اِیماندار کی حیثیت سے ہمیں بھی یہی کرنا ہے ۔۔۔۔ یعنی لوگوں کو آزاد کرنا ہے تاکہ اپنی زندگی میں خُدا کی مرضی کو پورا کریں، اوراُن کو اپنے قبضہ میں کرنے کی کوشش نہ کریں۔

کیا کبھی آپ نے ایسے والدین کو دیکھا ہے جو اپنے بچّوں کو کوئی کام کرنے کے لئے مجبور کرتے ہیں یعنی ایسے کام کرنے کے لئے جو وہ کرنا نہیں چاہتے تاکہ وہ اپنے ماں باپ کی ادھوری خواہشات کو پورا کریں؟ کیا کبھی آپ نے ایسے شخص کو دیکھا ہے جو اپنے کسی دوست کے ساتھ چپکا رہتا ہے اور جذباتی طور پر اس کے ساتھ بہت جڑا ہوا ہے صرف اس ڈر سے کہیں وہ اسے چھوڑ نہ دے؟ یہ دونوں آزاد کرنے کی نہیں بلکہ باندھے جانے کی  مثالیں ہیں۔

یہ سچی مُحبّت نہیں ہوسکتی۔ مُحبّت کا مطلب دوسروں کے ذریعے اطمینان حاصل کرنا نہیں ہوتا۔ مُحبّت ہمیشہ آزادی کا اعلان کرتی ہے۔ جب ہم خُدا سے مُحبّت کرتے ہیں اور جب ہم دوسروں سے مُحبّت کرتے ہیں تو ہم بڑی خوشی سے اپنی زندگی میں موجود لوگوں کو اجازت دیں گے کہ وہ خُدا کی مرضی پر چلیں۔۔۔۔ نہ کہ ہمارے منصوبہ پر ۔۔۔۔ اوردیکھیں کہ وہ کیا بنتے ہیں اور مسیح یسوع میں کیسی ترقی کرتے ہیں۔

پنجرے میں بند پرندہ اُڑ نہیں سکتا! آزاد ی کا اعلان کریں۔ لوگوں کو آزاد کریں اور پھر دیکھیں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon