پوری تصویر کو دیکھنا

پوری تصویر کو دیکھنا

غرض جو نیکی اور تعرِیف کی باتیں ہیں اُن پر غَور کِیا کرو [اپنی سوچ کو ان باتوں کی طرف لگانا]۔  فِلِپّیوں 8:4

جب ہم اپنی زندگی میں ہونے والی غلط باتوں کی طرف دھیان دیتے ہیں تو ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ شاید کبھی بھی کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، لیکن یہ بالکل غلط ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے لیکن شُکر گزاری کرنے سے ہم یہ سمجھ جائیں گے بُرا وقت چند روزہ ہے اوراچھّا وقت بہت لمبا ہے۔

حادثات، آزمائشوں اورمایوسیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اپنی زندگی کو مجموعی طور پر دیکھیں۔ اچھّی باتوں پرغور کرنے سے آپ کو بُرے حالات سے نمٹنے اور خوف سے بچنے کی ہمت ملے گی۔ جب آپ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ خُدا آپ کے ساتھ ہے تویہ سچائی آپ کی مدد گار ثابت ہوگی اورآپ کو مستقبل کا دلیری سے سامنا کرنے کے لیے درکار ہمت فراہم کرتی ہے، یہ جان  لیں کہ آپ واقعی خُداوند کی ہمت اور طاقت کے وسیلہ سے کسی بھی رکاوٹ کو دور کر سکتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ ، جب مَیں مایوسی محسوس کروں یا زندگی سے مغلوب ہورہا/رہی ہوں، تو میری مدد کر کہ مَیں ان تمام اچھّی باتوں کو دیکھ سکوں جو تُو نے میرے لئے کی ہیں۔ مَیں تیرا شُکراَدا کرتا/کرتی ہوں کہ اچھائی بُرائی پر غالب آجاتی ہے۔ اور مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تومجھے مستقبل میں اور بھی بہت سی اچھّی چیزیں دے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon