پَھلوں کو پہچانیں

پس اُن کے پھلوں سے تم اُن کوپہچان لو گے۔  (متّی ۷ :۲۰)

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے اوردوسروں کے پَھلوں کو پہچانیں۔ تنقید یا عدالت کی غرض سے نہیں بلکہ صرف یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ جن باتوں کا وہ دعویٰ کرتے ہیں کیا وہ ان کے مطابق زندگی گزارتے ہیں یا نہیں ۔ اس طریقہ سے ہم ’’روحوں کا امتیاز‘‘ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مصیبت سے دوررہیں۔ ہم میں سے اکثر لوگ دھوکا کھانے کے بُرے تجربے سے گزرے ہیں جس کے باعث ہم نے بہت تکلیف اُٹھائی ہوگی۔ ہم  سوچتے تھے کہ ہم اُس شخص کو جانتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ شخص جیسا نظر آتا تھا ویسا نہیں تھا۔ ہم ان تجربات سے سیکھتے ہیں کہ ہمیں لوگوں کی گفتگو سے زیادہ متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہمیں اُن کے پھلوں کو بھی جانچنا چاہیے۔ کوئی شخص بظاہر مذہبی ہوسکتا ہے یہاں تک کہ  بائبل کے بہت سے حوالہ جات زبانی سُنا سکتا ہے لیکن اگروہ لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے،لالچی اور خود غرض ہے تو جیسا وہ دکھائی دیتا ہے وہ ویسا نہیں ہے۔

خالص مسیحی ہونا میرے نزدیک بہت اہم ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے دعوں کے مطابق پھل پیش کروں اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ میں ہر روز اپنی زندگی کے پھل پرغورکرنا چاہتی ہوں۔ اور اگرمیں اپنی زندگی کے پَھلوں کو پرکھنے کےلئے تیار نہیں ہوں تومجھے دوسروں کے پَھلوں پر تنقید  کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کیا میں برداشت کرنے والا/والی ہوں؟ کیا میں فراخ دِل ہوں؟ کیا میں واقعی دوسرے لوگوں کی فکر کرتا/کرتی ہوں اورکیا اُن کی مدد کے لئے میں قربانی دینے کے لئے تیارہوں؟ کیا میں پاک روح کی راھنمائی  کی فرمانبرداری کے لئے فوری طورپر تیار ہوجاتی ہوں؟ اگر ہم خود کو کچھ سمجھتے ہیں اوراپنی زندگی میں پھلوں کی جانچ نہیں کرتےتواپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔

داوٗد نے خُدا سےدُعا کہ وہ اُسےجانچیں اور پولس نے کرنتھیوں کی کلیسیا کو کہا کہ وہ خود کو جانچیں،آزمائیں اور پرکھیں یہ دیکھنے کے لئے آیا وہ ایمان پر قائم ہیں یا نہیں اور صیح پھل کو پیش کررہےہیں یا نہیں (دیکھیں زبور ۲۶: ۲؛ ۲ کرنتھیوں ۱۳ : ۵ ۔۶ )۔ آئیں ہم اپنی راہوں کو جانچیں اور آزمائیں اورخُدا سے کہیں کہ ہمارے کڑوے پھل کی کانٹ چھانٹ کرے تاکہ سارا پھل خراب نہ ہو جائے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ہرروز اپنی زندگی کے پھل کی جانچ کے لئے وقت نکالیں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon