جب توسیلاب میں سےگزرے گا تو میں تیرے ساتھ ہوں گا اور جب تو ندیوں کو عبور کرے گا تو وہ تجھے نہ ڈبائیں گی۔ جب تو آگ پر چلے گا تو تجھے آنچ نہ لگے گی اور شلعہ تجھے نہ جلائے گا یسعیاہ 43 : 2
جب ہم یہ جانتے ہیں کہ خُدا ہمارے ساتھ ہے توہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہم کسی بھی مشکل پر اٗس کی مدد سے فتح پا سکتے ہیں۔ ہمیں کبھی بھی اپنے مسائل سے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سر اُٹھا کر خُدا کی قوت اورحکمت میں اُن کا سامنا کرسکتے ہیں۔ ہم جس بھی چیز سے چھپتے یا بھاگتے ہیں وہ ہم پر قوت رکھتی ہے۔
بعض اوقات ہم ایک ہی پہاڑ کے ارد گرد چکر کاٹتے رہتے ہیں اور بنی اسرائیل کی طرح جو چالیس سال تک آوارہ پھرتے رہے بیابان میں پہنچ جاتے ہیں (استثنا 2 : 1- 3)۔ لیکن جتنا ہم خُدا کے قریب ہوتے ہیں اتنا ہی ہمارا ارادہ مضبوط ہوجاتا ہےتاکہ اپنے پہاڑوں کا سامنا کریں اور خُدا کی مدد سے اُن کو سر کرلیں۔ صرف یہی ہے فتح کا راستہ۔ داؤد جاتی جولیت کے سامنے سے نہیں بھاگا وہ خُداوند کے نام سے اُس کی طرف لپکا ۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ ہمت ہارنے سے انکار کردیں اس بات سے بالائے طاق ہوکر کہ آپ کے حالات کس قدر مشکل ہیں۔ خُدا پر بھروسہ کریں کیونکہ اس نے آپ کے لئے ایک منصوبہ بنا رکھا ہے اور دُعا کریں کہ خُدا آپ کواُوپر چڑھنے کے لئے زور بخشے چاہے پہاڑ کتنا ہی اُونچا کیوں نہ ہو۔
سب سے اہم بات جس کے لئے میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ سفر سے لطف اندوز ہونے کے لئے پکا ارادہ کریں۔ زندگی سے لطف اندوز ہونا دلی رویہ کے کا نام ہے، یہ ہر ایک چیز سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ ہے کیونکہ خُدا ہر ایک چیز کو استعمال کرسکتا ہے ۔۔۔۔ یہاں تک کہ جو چیزیں مشکل نظر آتی ہیں ۔۔۔۔ تاکہ اس کا کامل منصوبہ پورا ہو۔
آپ کی زندگی میں خُدا کی قدرت اور حضوری آپ کو ایسے حالات سے اُوپر لے جائے گی جو دوسرے لوگوں کی نظر میں زیر نہیں ہوسکتے۔