بلکہ تم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی (اس کے طریقہ کار کے مطابق درست چال چلنا اور ٹھیک رہنا) کی تلاش کرو(نشانہ لو اور کوشش کرو) تویہ سب چیزیں بھی تم کو مِل جائیں گی۔ متّی 6 : 33
اکثرو بیشتر ہم دُعا میں خُدا کی تلاش اِس لئے کرتے ہیں تاکہ اُس سے دنیاوی چیزیں، برکات اور مسائل کا حل طلب کریں جب کہ ہونا یہ چاہیے کہ ہم سچائی سے صرف خُدا کی تلاش کریں۔ جب ہم خُدا کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی غرض سے خُدا کو ڈھونڈیں گے تو ہماری زندگی میں ہر چیز میں خود بخود ترتیب پیدا ہوجائے گی۔
اپنی خدمت کے شروع کے دِنوں میں میں اِس لئے دُعا میں وقت گزارتی تھی تاکہ میری خدمت کا دائرہ کار بڑھ جائے۔ جب کہ اِس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اِس میں ذرا برابربھی ترقی نہیں ہوئی۔ میری خواہش تھی کہ یہ تیزی سے بڑھے لیکن بڑھنے کی بجائے کئی دفعہ یہ تنزلی کا شکار رہی۔ اُس وقت جو بات مجھے سمجھ میں نہیں آرہی تھی وہ یہ تھی کہ مجھے صرف خُدا کی بادشاہی کی تلاش کرنی ہے جس کے نتیجہ میں وہ خود اُسے ترقی بخشے گا۔
سچائی یہ ہے کہ ہمیں کسی بھی چیز کے لئے خُدا کے سامنے گڑگڑانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ جو کچھ ہم چاہتے ہیں اگر وہ اُس کی مرضی کے مطابق ہے تووہ ہمیں صیح وقت پر سب سے بہترین عطا کرے گا۔ ہمیں صرف یہ کرنا ہے کہ خُدا سے مُحبّت کریں اور پہلے اُس کو ڈھونڈیں اور اُس کی خواہش کے مطابق کام کریں۔ جب ہم ایسا کریں گے، ہم خُدا کی قربت کو حاصل کریں گے جو کامیابی اوراُس کی مادی برکات کو مناسب طور پر استعمال کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔
ہمیشہ خُد اکی "حضوری” کی تلاش کریں اُس کی ” نعمتوں” کو نہیں۔ وہ آپ کو بہت کچھ دے گا لیکن وہ ہماری زندگیوں میں اوّل درجہ چاہتا ہے۔ ہمیں اُس کے علاوہ دوسرے غیر معبودوں کو نہیں ماننا!
خُداوند کی تلاش کو اوّل درجہ دیں، اُس میں قائم رہیں اور آپ پہلے سے بھی کہیں زیادہ اُس کی نزدیکی حاصل کریں گے۔