اُس سے پیار کریں، اُس کی فرمانبرداری کریں

اگر تم مجھ سے [واقعی] مُحبّت رکھتے ہو تو میرے حکموں پر عمل( فرمانبرداری) کرو گے۔                       (یُوحنّا ۱۴ : ۱۵)

آج کی آیت میں خُداوند یسوع نے کہا کہ ہم اُس کے ساتھ اپنی مُحبّت کا اظہار اُس کے احکام کی فرمانبرداری کے وسیلہ سے کرتے ہیں۔ جب بھی میں خُدا کی آواز سُننے کے بارے میں سوچتی ہوں تو میں اِس حقیقت پرغورکرتی ہوں کہ اگر ہم اس کے ان احکام کی فرمانبرداری نہیں کرتے جو ہم جانتے ہیں تو باقی باتوں میں ہم اُس کی آواز واضح طور پر نہیں سُن پائیں گے۔ نافرمانی احساسِ جرم کا باعث ہے۔ جب تک ہم احساسِ جرم میں مبتلا رہیں گے ہم اِیمان اور بھروسہ نہیں کرسکتے (دیکھیں ۱ یوحنا ۳ : ۲۰ ۔ ۴۰)۔

مسیحی شخص کے مقاصد غیر اِیماندار کے مقاصد سے بالکل مختلف ہونے چاہیں۔ وہ جو خُدا کی خدمت نہیں کرتے اُنہیں دولت، مقام، طاقت اوراورچیزوں کی طلب ہوتی ہے لیکن مسیحی کی حیثیت سے ہمارا پہلا مقصد خدا کی فرمانبرداری اورجلا ل ہونا چاہیے۔ میں بہت سال تک گرجا گھر جاتی تھی لیکن خُدا کی فرمانبرداری پر زیادہ دھیان نہیں دیتی تھی۔ میں ایک مذہبی  کلیہ پرعمل کر رہی تھی اور یہ اُمید لگائے بیٹھی تھی کہ خُدا مجھے قبول کرلے گا لیکن میں نے مکمل وعدہ نہیں کیا تھا کہ اُس کے اصولوں کی راھنمائی میں چلوں گی۔ اپنی پوری زندگی خُدا کےسامنے کھول دیں اور پاک رُوح کو اپنی زندگی میں اُستاد کی حیثیت سے دعوت دیں۔ اُس کی ہدایات پرعمل کرنے کی پوری کوشش کریں اوراگرآپ ناکام ہو جائیں تو معافی مانگ لیں اورآگے بڑھیں۔ احساسِ جرم میں اپنا وقت اورقوت صرف نہ کریں کیونکہ مسیح میں ہم ہمیشہ نئی شروعات کرسکتے ہیں۔ فرمانبرداری کے لئے دُعا کریں اس کے بارے میں سیکھیں اور ہر روز سرگرمی سے اس کی تلاش کریں ۔ اِس طرح ہم خُدا کے لئے اپنی مُحبّت کا اظہا رکریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

ہم بہت کوشش کرتے ہیں کہ ہم سے غلطیاں سرزد نہ ہوں اس کے باوجود ہم سب خطائیں ہو جاتی ہیں لیکن اگر ہم ہمت نہیں ہاریں گے تو اپنے مقاصد کو حاصل کرلیں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon