چھوٹی چھوٹی نااُمیدیوں پر غور نہ کرتے رہیں

چھوٹی چھوٹی نااُمیدیوں پر غور نہ کرتے رہیں

میں تیرے قوانین پر غورکروں گا۔ اور تیری راہوں(وہ راستے جن پر تیرے احکام موجود ہیں) کا لحاظ رکھوں گا۔ زبور ۱۱۹: ۱۵

گہرے زخم صرف بڑی بڑی نااُمیدی کی باتوں ہی سے نہیں آتے جیسے کہ نوکری نہ ملنا یا توقع کے مطابق ترقی نہ ملنا بلکہ گہرے جذباتی گھاوٗمسلسل چھوٹی چھوٹی چڑانے اور پریشان کرنے والی باتوں سے پیدا ہوتے ہیں۔ اِس لئے ہمارے لئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کس طرح  ہرروز کی چھوٹی چھوٹی اور نااُمید کرنے والی باتوں کو نگاہ میں رکھیں۔

جب آپ کسی بات پر مسلسل غور کرتے رہتے ہیں،اس کو گیان دھیان کرنا کہتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی پریشانی کی باتیں ازخود بہت چڑچڑاپن پیدا کرتی ہیں اور جب ان کا انبار لگ جاتا ہے تو کسی بھی چیز پر دھیان لگانا تقریباً ناممکن ہوجاتاہے۔

لیکن اپنے مسائل پرتوجہ کرنے اور حوصلہ شکن ہونے کی بجائے خدا پر دھیان کریں اور اپنے لئے اس کے وعدہ پر غورکریں۔ زندگی آپ کو گرا سکتی ہے لیکن آپ کو گرے رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خدا آپ کو اُٹھانے کے لئے تیار اور قابل ہے۔

جب حوصلہ شکنی کی باتیں آپ کو دبا دیتی ہیں تو یا تو آپ ان کو اچھی باتوں تک پہنچنے کا ذریعہ بنا لیں یا ان کو موقع دیں کہ وہ آپ کودبا دیں۔ خدا کی راہوں پر غور کرنے کے وسیلہ سے حوصلہ شکنی کی باتوں کا فوراً سامنا کرنے کا فیصلہ کریں۔خدا کے پاس آپ کے لئے اچھی چیزیں ہیں اور وہ آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ حوصلہ شکنی کو شکست دے سکیں۔


یہ دُعاکریں:

اَے خدا جس طرح زبور ۱۱۹: ۱۵ میں بیان ہے میں تیرے کلام پرغور کروں گا/گی نہ کہ ان چھوٹی چھوٹی حوصلہ شکن باتوں پر جو مجھے دبانے کی کوشش میں ہیں۔ تیرا کلام قوت بخش اور زندگی بخش ہے پس میں جانتا/جانتی ہوں کہ میں تجھ پر نگاہ کرنے سے حوصلہ شکنی پر غالب آسکتا /سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon