چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لطف اندوز ہوں

چھوٹی چھوٹی چیزوں سے لطف اندوز ہوں

خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔ کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔   1 توارِیخ 16 : 34

زندگی سے مکمل طور پر لطف اندوز ہونے کی شروعات کے لیے صرف ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ اور یہ فیصلہ ہر چیز کو متاثر کرتا ہے – ہماری زندگی کے ان حصوں کو بھی جنہیں ہم نے نظر انداز کر دیا ہے۔

مثال کے طور پر آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ میں نہ صرف اپنے کام اور کامیابیوں سے لطف اندوز ہوں گا/گی بلکہ ہرروز صبح کام پر جاتے ہوئے سفر کے دوران بھی لطف اندوز ہوں گا/گی۔ ٹریفک سے بیزا ہونے کی بجائے اپنا دھیان اس کام پر لگائیں جو آپ  وہاں پہنچ کر کرنا ہے ورنہ آپ سفر سے لطف اندوز ہونے میں ناکام ہو جائیں گے۔

ہم ٹریفک میں شُکرگزاری کرسکتے ہیں – شُکرگزاری کریں کہ ہمارے پاس گاڑی ہے، شُکرگزاری کریں کہ گاڑی ٹھیک چل رہی ہے، شُکرگزاری کریں کہ ہمارے پاس نوکری ہے اور شُکرگزاری کریں کہ جب تک ہم ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں اس وقت تک ہمارے پاس خُدا کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے چند اضافی منٹ ہیں۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آج چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے شُکرگزار ہوں۔ اپنے گھر، اپنے دوستوں، اپنے بچّوں سے لطف اندوز ہوں… اور ہاں، سفر کے دوران بھی۔ یاد رکھیں، اس کے لیے صرف ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ آج میں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ اپنی زندگی کی چھوٹی چھوٹی اور نظر انداز کی گئی چیزوں کے لیے شُکرگزاری کروں گا/گی۔ مدد کر کہ میرا دل شُکرگزارہو جو ہر صورتحال میں تجھے اور تیری برکات کو دیکھنے کا انتخاب کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon