چھوٹی چیزیں، بڑی چیزیں

.صبح کو مجھے اپنی شفقت کی  خبر دے کیونکہ میرا توکّل تجھ پر ہے۔ مجھے وہ راہ بتا جس پر میں چلوں کیونکہ میں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہوں۔                 (زبور ۱۴۳ : ۸)

اپنی زندگی کے بڑے معاملات اور فیصلوں میں خُدا پر بھروسہ کرنےاور اُس کی آواز سُننے کے لئے ہمیں روزمرہ چھوٹےمعاملات میں اُس کی آواز سُننے کی مشق کرنی چاہیے۔ ایک دفعہ ڈیو اور میں خاندان کے کچھ لوگوں کے ساتھ فلم دیکھنا چاہ رہے تھے لیکن ہمیں ٹیلی وژن کا ریموٹ کنٹرول نہیں مل رہا تھا۔ اوراِس کے بغیر ہم فلم نہیں دیکھ سکتے تھے، پس ہم سب سرگرمی سےریموٹ کنٹرول تلاش کرنے میں لگ گئے لیکن وہ ہمیں نہیں ملا۔

میں نے دُعا کرنے کا فیصلہ کیا۔ پس میں نے اپنے دِل میں خاموشی سے دُعا کی، ’’اَے پاک روح مہربانی سے مجھے بتائیں کہ ریموٹ کنٹرول کہاں ہے۔‘‘ اُسی وقت اچانک مجھے باتھ روم کاخیال آیا اور وہاں مجھے ریموٹ کنٹرول مل گیا۔

اِسی طرح ایک دفعہ میری کار کی چابی گم ہوگئی۔ میں نے ہر جگہ ڈھونڈ لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پھرمیں نے دُعا کی اوراپنی روح میں میں نے اُن چابیوں کو کار کی اگلی سیٹ پر دیکھا اور عین اُسی جگہ سے وہ مجھے مل بھی گئیں۔

یہ دونوں واقعات پاک روح کی نعمت ’’علمیت کا کلام‘‘ کی مثالیں ہیں (۱ کرنتھیوں ۱ : ۸)۔ خُدا نے مجھے ریموٹ کنٹرول اور گمی ہوئی چابیوں کے بارے میں علمیت کا کلام دیا۔ یہ اور اس طرح اور کی نعمتیں ہراُس شخص کے پاس موجود ہیں جو پاک روح سے معمور ہے ۔ یہ نعمتیں اِیمانداروں کے لئے قوت سے معمور مافوق الفطرت نعمتیں ہیں جو ہمیں اِس لئے دی گئیں ہیں کہ ہم فطری زندگی مافوق الفطرت طریقہ سے گزاریں۔

خُدا ہم سے پیار کرتا ہے۔ وہ ہم سے ہماری زندگی کے چھوٹے معاملات کے تعلق سے بات کرنا چاہتا ہے (میرے معاملہ میں اس نے مجھ سے ’’بات کی‘‘ ایک دفعہ مجھے ریموٹ کنٹرول کے بارے میں بتا کر اورپھر میری کار کی چابیوں کے بارے میں مجھے رویا دکھا کر)۔ ذرا سوچیں کہ وہ ہم سے بڑے معاملا ت کے بارے میں بات کرنے کے لئے کس قدر بے تاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: یاد رکھیں کہ خُدا آپ کی اس قدر فکر کرتا ہے کہ وہ آپ سے آپ کی زندگی کے چھوٹےمعاملات کے تعلق سے بھی بات کرنا چاہتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon