سب چیزیں مِل کر بھلائی پیدا کرتی ہیں

اورہم کو معلوم ہے کہ [خدا اُن کے دکھوں میں ان کا ساتھی ہے]  سب چیزیں مِل کر [ایک منصوبہ کا حصّہ ہیں]  خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لئے جو[ خُدا کے] ارادہ کے موافق بلائے گئے ۔   (رومیوں ۸ : ۲۸)

جب خُدا ہم سے بات کرتا ہے اورہم فرمانبرداری کرتے ہیں، ہم اِیمان سے ایسا کرتے ہیں۔ بہت دفعہ طبعی عالم میں ہمیں حالات سے صیح اورغلط کا پتہ نہیں چلتا۔ اِیمان اِسی طرح کام کرتا ہے۔ خُدا کی پیروی کرنے کے لئے ہمیں بھروسہ کے ساتھ قدم اُٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم طبعی حِس سے یہ جان نہیں سکتے۔ ہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہے اس ایمان کے ساتھ کہ ہم نے خُدا کی آواز سُنی ہے۔ خدا کے ساتھ تجربہ ایک عظیم استاد کی مانند ہے اور ہم صیح اور غلط کے بارے میں اس وقت تک جان نہیں سکتے جب تک ہم ’’قدم بڑھا کر دیکھ نہ لیں۔‘‘

بعض اوقات ہم غلط ہوں گے۔ ہم سےغلطی ہوجائے گی۔ یہ سوچ کر ہم ڈرجاتے ہیں اوراِس لئے اکثریہ سوچتے ہیں کہ ، پچھتانے سے بہتر ہے کہ کچھ نہ کیا جائے۔ لیکن اگرخُدا ہی نے ہمیں آگے بڑھنے کے لئے کہا ہے اورہم ایسا نہیں کررہے تو بہت جلد ہم دُکھی ہوجائیں گے۔ نہ صرف ہم دکھی ہوں گے بلکہ اُکتائی ہوئی بےکار زندگیاں بسر کریں گے۔ ہم مہم جوئی کے بھوکے ہیں، لیکن خوف ہمیں اس خوشی سے محروم رکھے گا۔

میں نے یہ جانا ہے کہ اگرہمارے دل صیح ہیں اوراس سفرمیں جہاں ہم خُدا کی آواز سُننے کی مشق کررہے ہیں ہم اپنی بساط کے مطابق پوری کوشش کرتے ہیں تووہ ہماری کوششوں اور فرمانبرداری کی قدر کرتا ہے۔ اگر ہمارا دِلی اِیمان ہے کہ خُدا نے ہم سے کچھ کرنے کے لئے کہا ہے اور اس کے جواب میں ہم بچّے کی مانند فرمانبرداری کرتے ہوئے عمل کرتے ہیں توسب کچھ صیح نہ ہونے کے باوجود بھی خدا ہماری غلطیوں کو ہماری بھلائی کے لئے استعمال کرے گا۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا ہر چیز کو ہماری بھلائی کے لئے استعمال کررہا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon