خُدا کو ڈھونڈیں، پھر اُس کی خدمت کریں

… تو اپنے باپ کے خُدا [اُس کو شخصی طور پر جانیں، اُس سے واقف ہوں، اُس کو سمجھیں، اُس کی تعریف کریں،اُس پر دھیان کریں اور اُس کو عزیز رکھیں]  کو پہچان اور پورے دِل اور رُوح کی مستعدی سے اُس کی عبادت کر…۔  (۱ تواریخ ۲۸ : ۹)

خُداوند یسوع مسیح اُن لوگوں کے لئے دررمندی رکھتے ہیں جو مذہبی قوانین  کے باعث استحصال کا شکار اور سخت مذہبی قیادت کے باعث مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ لوگوں کو شفا اور رہائی پاتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے تاکہ وہ یہ جان لیں کہ خُدا بھلا ہے، اور یہ کہ وہ رحم اور ترس سےبھرا ہے، قہر کرنے میں دھیما اور معاف کرنے کے لئے تیار رہتا ہے۔ خُدا فضل عطا کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ یعنی ہماری مدد کے لئے ہمیں توفیق عنایت کرتا ہے تاکہ وہ کام جو ہم اپنی قوت سے نہیں کرسکتے وہ کریں ۔۔۔۔۔۔ آزادی سے۔ جب وہ ہمیں کوئی کام کرنے کے لئے کہتا ہے، وہ ہمیں کمزور نہیں رہنےدے گا؛ وہ ہمیں ضرورت کے مطابق توفیق عنایت کرے گا۔

جب اُس نے کہا ’’اَے بوجھ سےدَبے ہوئے لوگو، سب میرے پاس آوٗ‘‘ (متّی ۱۱ : ۲۸)، وہ ان لوگوں سے بات کررہا تھا جو روحانی طورپر تھک چکے تھے۔ وہ ان کوجو خدمت کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن ناکامی محسوس کرتے ہیں تسلّی دینا چاہتا ہے۔ آج کی کلیسیا میں ایسے ہزاروں لوگ ہیں جو روحانی طور پر بہت زیادہ کام کی زیادتی اورروحانی خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ لوگ خُدا کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرناچاہتے ہیں اوروہ سب کچھ کرچُکے ہیں جس کی مذہب نے اُنہیں تاکید کی ہے تو بھی وہ خود کو خالی محسوس کرتے ہیں۔

خُدا کو خوش کرنے کی خواہش میں اُنہوں نے خُدا کو ڈھونڈنا اور اُس کی آواز سُننا چھوڑ کر خُدا کی مرضی جانے بغیر اس کے لئے کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم بادشاہی کا کام سَرانجام دیں لیکن اُس کی رھنمائی کے مطابق؛ وہ نہیں چاہتا کہ ہم مذہبی کاموں میں مصروف ہوکر کہ یہ سوچنے لگیں کہ وہ ہماری ان قربانیوں سےجو اُس نے ہم سے نہیں مانگی بہت خوش ہے۔ اگر لوگ خُدا کی مرضی جانے بغیر کوئی کام کرتے ہیں تو کیا وہ خُدا کا کام ہے؟


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا سے پوچھیں کہ وہ آپ سےکیا کام لینا چاہتا ہے اور پھر پورے دِل سے اُس کو سَرانجام دیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon