کام کرنے کے لیے تیار ہو جائیں

کام کرنے کے لیے تیار ہو جائیں

اُس نے اُن سے جواب میں کہا تُم ہی اِنہیں کھانے کو دو۔    مرقس 37:6

ایک دفعہ مَیں خُدا سے اپنی ایک دوست کے لئے دُعا کر رہی تھی کہ وہ اُس کی مدد کرے۔ اسے کسی چیز کی ضرورت تھی، اس لیے مَیں نے خُدا سے دُعا کی کہ وہ اُس کی ضرورت کو پورا کرے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ اُس نے مجھے جواب دیا کہ، ”مجھ سے یہ دُعا نہ کرو کہ میں اس کی ضرورت کو پورا کروں بلکہ مجھ سے یہ دُعا کرو کہ میں تمہیں اس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کس طرح استعمال کرسکتا ہوں۔”

خُدا چاہتا ہے کہ ہم خود کچھ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اس نے ہمیں نعمتوں، ہنر اور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہمیں ان چیزوں کے لیے نہ صرف شُکر گزار ہونے کی ضرورت ہے، بلکہ ہمیں دوسروں کو برکت دینے کے لیے ان کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کے لئے مَیں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ دُعا کریں اور مواقعوں کی تلاش کریں اور سوچیں کہ اگر یسوع جسمانی صورت میں یہاں ہوتا تو کیا کرتا۔ اگر آپ مسیحی ہیں، تو خُداوند یسوع اب آپ میں رہتا ہے اور آپ اُس کے سفیر ہیں۔ ہرممکن کوشش کریں کہ آپ اس کی اچھّی طرح سے نمائندگی کریں گے۔ اپنی نعمتوں کے لیے شُکر گزار ہوں اور اپنے آس پاس دوسروں کے لیے برکت بننے کے طریقے تلاش کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میری آنکھیں کھول دے تاکہ میں اپنے آس پاس رہنے والے لوگوں کی ضروریات کو دیکھ سکوں۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے بہت سی برکات سے نوازا ہے۔ آج مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے ایسے طریقے دکھا جن سے مَیں ان نعمتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹ سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon