اپنے کان کو دھوکہ سے پاک رکھیں

خُداوند خُدا نے مجھ کو شاگرد کی زبان بخشی…وہ مجھے ہرصبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہےتاکہ شاگردوں [جسے سکھایا گیا ہو] کی طرح سُنوں۔ خُداوند خُدا نے میرے کان کھول دئے اورمیں باغی و برگشتہ نہ ہوا۔   (یسعیاہ ۵۰ : ۴ ۔ ۵  )

خُدا کی آواز سُننے کے عمل میں پہلا قدم یہ ہے کہ ہم اِیمان رکھیں کہ ہم اُس کی آواز سُن سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ خُدا کی آواز سُننا چاہتے ہیں، لیکن اصل میں وہ اس کی آواز سُننے کی توقع نہیں کرتے۔ وہ کہتے ہیں کہ، ’’میں خدا کی آواز نہیں سُن سکتا/سکتی؛ وہ مجھ سے کبھی بات نہیں کرتا۔‘‘

ان لوگوں کے ’’کانوں‘‘ میں بہت کچرا پھنسا ہوا ہے اس لئے وہ اُس کی آواز صاف صاف نہیں سُن سکتے۔ اُن کے کان بہت سے پیغامات کے باعث  جامد ہوچکےہیں جو دنیاوی ماخذ سے اُن کو مِل رہے ہیں۔ نتیجتاً اُن کے لئے خُدا کی آوازمیں امتیاز کرنا بہت مشکل ہوجاتا  ہے۔

اگر ہم یہ اِیمان نہیں رکھتے کہ ہم خُدا کی آواز سُن سکتے ہیں توخُدا کا ہم سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ دھوکے باز، ابلیس نہیں چاہتا کہ ہم یقین کریں کہ ہم خُدا کی آواز سُن سکتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتا کہ ہم بھروسہ کریں پس وہ ننھے شیطانوں کو ہمارے ارد گرد بھیج دیتا ہے تاکہ وہ دن رات ہم سےجھوٹ بولیں اور ہمیں یہ بتاتے رہیں کہ ہم خُدا کی آواز نہیں سُن سکتے۔ لیکن ہمیں یوں جواب دینا ہے، ’’لکھا ہے کہ خُدا نےمیرے کان کھول دیئے ہیں تاکہ سُنوں اور فرمانبرداری کروں‘‘ (دیکھیں زبور ۴۰ : ۶)۔ خُدا کا کلام بتاتا ہے کہ تمام اِیمانداروں کے اندر خُدا کی آواز سنُنے، اُس کی فرمانبرداری کرنے اور پاک روح کی راھنمائی میں چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔

خُداوند یسوع ہمیشہ باپ کی آوازصاف صاف سُنتے تھے۔ جب کہ خُداوند یسوع کے اِرد گِرد کھڑے بہت سے لوگوں کولگتا تھا کہ بادل گرج رہے ہیں (دیکھیں یوحنا ۱۲ : ۲۹)۔ اگرآپ کوخُدا کی آواز سُننے میں دقت کا سامنا ہے تومیں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ ہر روز کچھ لمحات اُس کی آواز سُننے کے لئےنکالیں اور اپنے اِیمان کا اِقرار کریں۔ جب آپ اپنے دِل کے مطابق ایمان کا اظہار کریں گے تو آپ کی سوچ نئی ہو جائے گی اور آپ خُدا کی آوازسُننےکی توقع کریں گے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کی آواز سُننے کو بوجھ نہ سمجھیں بلکہ خُدا پر بھروسہ کریں کہ وہ آپ سےبات کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon