مشق کرنے سے ہم کامل ہو جاتے ہیں

تم خُداوند اپنے خُدا کی پیروی کرنا اور اُس کاخوف ماننا(تعظیمناً)… اور اس کی بات سُننا۔ ( استثنا ۱۳ : ۴ )

جب ہم خُدا کی آواز سُننا اور اس پر کان دھرنا شروع کردیتے ہیں تو یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ جو وہ ہم سے کہے ہم اُس پر عمل کریں۔ فرمانبرداری کرنےسے خدا کے ساتھ رفاقت کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے اورہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ اس کی آواز سننے اور فرمانبرداری کے تعلق سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ’’مشق کامل بناتی ہے‘‘۔ دوسرے الفاظ میں جیسے جیسے ہمارا تجربہ بڑھتا جاتا ہے ہم زیادہ پُراعتماد ہوتے جاتےہیں۔ خدا کی رہنمائی کی مکمل پیروی کرنے کے مقام تک پہنچنے میں بہت مشق درکار ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ خدا کی راہیں کامل ہیں اور اس کے منصوبے ہمیشہ پورے ہوتے ہیں، ہم اس وقت انجان بن جاتے ہیں جب اس کی بات ماننے کے سلسلے میں شخصی قربانی کی ضرورت ہویا ہم خوف زدہ ہوں۔ بعض اوقات ہم اس لئے بھی عملی قدم اُٹھانے میں ہم بہت محتاط ہوجاتے ہیں کیونکہ ہمیں یقین نہیں ہوتا کہ یہ خدا کی آواز ہے یا نہیں ۔

قربانی دینے یا غلطی ہوجانے سے نہ ڈریں۔ زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جوغلط ہونے سے زیادہ بری ہوتی ہیں۔ خداوند یسوع نے کہا کہ ’’میری پیروی کرو‘‘ میرا مضبوط ایمان ہے کہ جب ہم اپنی طرف سے خدا کی آواز سننے کی بہترین کوشش کر لیتے ہیں تو پھر ہمیں ’’قدم بڑھانا اور تلاش کرنا ہے‘‘ کہ کیا ہم واقعی خدا کی آواز سن رہے ہیں یا نہیں۔اپنی تمام زندگی خوف سے دبک کر بیٹھے رہنے سے ہم کبھی بھی خدا کی آواز سننے کی قابلیت میں ترقی نہیں کرسکتے۔

اس نے یہ نہیں کہا کہ ’’تم آگے جاوٗ اور میں تمہارے پیچھے آوٗں گا۔‘‘ میں نے سیکھا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہم فوراً خدا کی بات ماننے کے لئے تیار ہو جائیں، کیونکہ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو میں اس بات کی تصدیق کرتی ہوں ہم بدحال ہو جائیں گے۔

جب ہمارے بچے چلنا سیکھتے ہیں تواُن کے گرنے سے ہمیں غصہ نہیں آتا۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ چلنا سیکھ رہے ہیں اس لئے ہم اُن کی مدد کرتے ہیں۔ خدا بھی ایسا ہی کرتا ہے جب آپ خوف زدہ ہوئے بغیر ایمان سے اس کی آواز سننا سیکھیں گے تووہ آپ کو سکھائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

سُنیں، امتیاز کریں اور دلیری سے فرمانبرداری کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon