خوف نہ کریں اور پاک روح کی پیروی کریں

تو مت ڈر(کچھ بھی ایسا نہیں جس سے ڈریں) کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہوکیونکہ میں تیراخُدا ہوں۔ میں تجھے زور بخشوں گا۔ میں یقیناً تیری مدد کروں گا… یسعیاہ ۴۱: ۱۰

یہ حوالہ ہمیں حوصلہ بخشتا ہے کہ ہم پاک روح میں بہادراوردلیر بنے۔ بے شک ہم خُدا کی مرضی اوروقت سے باہررہ کرکچھ بھی نہیں کرنا چاہتے، لیکن جب خُدا کام کرتا ہے ہمیں اس کے ساتھ تعاون کرنے میں خوف محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ جب پاک روح ہمیں کسی نئی منزل کی طرف لے جانے کی کوشش کرتا ہے ابلیس ہماری سوچوں اورجذبات میں خوف پیداکرتا ہے ۔ وہ خوف کو استعمال کرتا ہے تاکہ ہم خد اکے ساتھ آگے نہ بڑھیں۔

یسعیاہ ۴۱: ۱۰ میں بیان ہے کہ تو مت ڈر(ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے) کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔اگرآپ کسی چیز سے خوف زدہ ہیں اورخوف سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں، تو وہ وقت ضرورآئے گا جب آپ کو اپنے خوف کا سامنا کرنا پڑے گا تب آپ اُس سے بھاگ نہیں سکیں گے۔ بس خُداوند یسوع کا ہاتھ تھام لیں، اِقرارکریں کہ وہ آپ کے ساتھ ہے اور وہ کام کر گزریں۔ مت ڈریں کیونکہ وہ آپ کے ساتھ ہے۔اگرآپ اپنی زندگی میں ایسے کسی موڑ پر ہیں میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آگے بڑھیں۔ دہشت کے سبب سے جامد نہ کھڑے رہیں اس کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھیں۔ یاد رکھیں خداآپ کو آپ کے سارے خوف سے رہائی دینا چاہتا ہے!

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند تو جہاں مجھے لے کر جائے میں تیری پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ بہادراور دلیرہونے میں میری مددکرتاکہ میں تیرے ساتھ آگے بڑھ سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon