کسی بھی صورتِ حال کو بھلائی میں بدلنا

کسی بھی صورتِ حال کو بھلائی میں بدلنا

تُم نے تو مُجھ سے بدی کرنے کا اِرادہ کِیا تھا لیکن خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا تاکہ بُہت سے لوگوں کی جان بچائے چُنانچہ آج کے دِن اَیسا ہی ہو رہا ہے۔   پَیدائش 50 : 20

ماضی میں ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہو، اس سے ہمارے مستقبل کا تعین نہیں ہوتا۔ اس سے قطع نظرکہ لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا سلوک روا رکھا تھا خُدا ہمارے تمام حالات کو بھلائی میں بدل سکتا ہے۔ رومیوں 8: 28 میں بیان کیا گیا ہے، "سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں…”

پیدائش 37-50 میں، یوسف کے بھائیوں کا مقصد اس کے خلاف بُرائی تھا۔ انہوں نے اسے مصر میں غلامی میں بیچ کر اسے تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ لیکن آخر میں، یوسف فرعون کے حاکموں میں دوسرے نمبر پر آگیا اور اسے خُدا نے بہت سی جانوں کو بچانے کے لیے استعمال کیا۔

آپ کی زندگی میں جو بھی ہوتا ہے، یاد رکھیں کہ خُدا آپ کے ساتھ ہے۔ وہ آپ کی زندگی، آپ کی ساکھ، آپ کا خاندان، اور آپ کا مستقبل سنوارے گا۔ شُکر گزار بنیں کہ وہ آپ کے ساتھ ہے، اپنا بھروسہ اُس پر رکھیں، اور جب وہ اپنے جلال کے لیے آپ کی ہر صورتحال کوبدل دے گا تو آپ حیران ہو جائیں گے!


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ تُو میری زندگی کے ہر قسم کے حالات کو بدل کر بھلائی پیدا کر سکتا ہے۔ آج میری مدد کر کہ میں اپنے ماضی پر غور کرنے کی بجائے تجھ پر اپنی نگائیں لگاؤں۔ اور تیرا شُکریہ کہ تُو زندگی کے بدترین حالات کو بھی خوبصورت بنا سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon