کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ

کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ

بِلا ناغہ دُعا کرو۔ (۱ تھسلنیکیوں ۵ : ۱۷)

ہم کسی بھی وقت،اورکسی بھی جگہ دُعا کرسکتے ہیں۔ ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ ’’ہروقت دُعا کرو، ہر موقع پر دُعا کرو، ہر قسم کے حالات میں دُعا کرو‘‘ یا دوسرے الفاظ میں ’’بلاناغہ دُعا کرو،‘‘ لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم تمام دن کسی ایک کونے میں خدا سے باتیں کرتے اور اس کی سُننے میں نہیں گزار سکتے۔ اگر ہم ایسا کریں گے، ہم اپنی زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ دُعا کو سانس کی مانند ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔ متواتر، آسان۔۔۔۔۔۔ اور ہمیں  ضرورت ہے کہ ہم زندگی گزارتے ہوئے دُعا کریں۔ درحقیقت جس طرح ہماری جسمانی زندگی سانس کے ٖذریعہ برقرار رہتی ہے ، ہماری روحانی زندگیاں بھی دُعا کے وسیلہ سے برقراررہتی ہیں۔ ہم بلُند آواز سے بھی دُعا کرسکتے ہیں اورخاموشی میں بھی دُعا کرسکتے ہیں۔ ہم بیٹھے ہوئے، کھڑےہوئے یا چلتے پھرتے بھی دُعا کرسکتے ہیں۔ ہم خُدا سے کام کرتے ہوئے اور کام نہ کرتے ہوئے بھی اُس سےباتیں کرسکتے اوراُس کی سُن سکتے ہیں۔ ہم خریدوفروخت کرتے ہوئے، انتظار کرتے ہوئے، کسی کاروباری میٹینگ میں، گھر کا کام کاج کرتے ہوئے ،گاڑی چلاتے ہوئے یا نہاتے ہوئے دُعا کرسکتے ہیں۔ ہم اِس طرح دُعا کرسکتے ہیں جیسا کہ ’’اَے خُداوند تیرے ہر کام کے لئے تیرا شکر ہو،‘‘ یا ’’ اَے خُدا میری مدد فرما،‘‘ یا ’’ اَے خُداوند یسوع، ایک خاتون بہت اُداس ہے اُس کی مدد فرما۔‘‘ دراصل اِس طرح دُعا کرنا خُدا کی مرضی ہے۔ ابلیس چاہتا ہے کہ ہم دعا کرنا ٹالتے رہیں اِس طرح شاید ہم دُعا کرنا بھول جائیں گے۔ میں آپ کی حوصلہ افزئی کرنا چاہتی ہوں جس وقت کوئی خیال آپ کے دل میں پیدا ہو اُسی وقت دُعا کریں۔ اس طرح آپ تمام دن خدا کی نزدیکی میں رہیں گے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا سے مسلسل گفتگو کرنے کی عادت بنا لیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon