اَے میری جان! (پیار سے، شُکرگزار تعریف سے) خُداوند کو مُبارک کہہ اور جو کُچھ [عمیق] مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کو مُبارک کہے۔زبُور 1:103
دن بھر دُعا مانگنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ دُعا کے لیے وقت نکالنا۔ میرا یقین ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم ہر دن اُس کی تعریف کریں، درخواستیں کریں اور شُکر گزاریاں اَدا کریں۔ دُعا کو سانس لینے کی طرح سہل رکھنا سیکھیں۔
ذرا سوچیئے کہ آپ کیسا محسوس کریں گے اگر آپ کے بچّے ہر بار آپ کے پاس سے گزرتے ہوئے کہیں، "ماں، مَیں آپ سے پیار کرتا/کرتی ہوں!” یا "بابا، مَیں آپ سے پیار کرتا/کرتی ہوں!” جب میرا کوئی بچّہ گھر یا میرے دفتر میں آ کر کہتا ہے، "ارے، ماں، آپ بہت اچھّی ہیں! بس آپ کو یہ بتانے آیا تھا/تھی،” یہ بات سُن کرمیں دِن بھر ہشاش بشاش رہتی ہوں۔
لوگوں کو صرف یہ بتانا کہ آپ کو لگتا ہے کہ وہ بہت اچھّے ہیں مواصلات کی وہ قسم ہے جو تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ جب ہم خُداوند کے ساتھ ایسے پیش آتے ہیں، تو اُس کے ساتھ ہمارا رشتہ گہرا اور مضبوط ہوتا جاتا ہے، اور ہم "کسی بھی وقت، کہیں بھی” دُعا کے ذریعے اُس سے جڑے رہتے ہیں۔ اور اُسے یہ بات بہت پسند ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں تجھ سے پیار کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، اور مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو بھی مجھے پیار کرتا ہے۔ مَیں ہر موقع پر تجھے یہ بتانا چاہتا/چاہتی ہوں کہ تُو کتنا حیرت انگیز ہے اور مَیں کتنا/کتنی بابرکت ہوں۔ تیرا شُکر ہے کہ مَیں تیرے پاس کسی بھی وقت، کہیں بھی دُعا کے لئے آ سکتا/سکتی ہوں۔