لیکن کلام پر عمل کرنے والے (پیغام کی فرمانبرداری کرو) بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں (سچائی کے خلاف کوئی دلائل پیش کرکے خود کو دھوکا دینے والے نہ بنو)۔ یعقوب 1 : 22
خُدا کے نزدیک رہنے کے لئے ایک ضروری کام یہ ہے کہ ہم کلام پر عمل کرنا سیکھیں نہ محض سُننے والے بنیں۔ اگر ہم کلام کو پڑھتے اور سُنتے ہیں لیکن اِس میں موجود ہدایات کی پیروی کرنے کو نظر انداز کردیتے ہیں تو ہم خُدا کے اُس بہترین منصوبے سے کوسوں دور ہیں جو اُس نے ہمارے لئے بنایا ہے۔
خُدا کے کلام کی سچائی ہی ہے ۔۔۔۔ اور صرف یہی سچائی ہے ۔۔۔۔ جو ہمیں آزاد کرے گی۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ سچائی ہماری زندگیوں میں کام کرے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس پر عمل کریں۔ اس کے کلام کی فرمانبرداری سے اطمینان، خوشی اورایسی زندگی پیدا ہوتی ہے جوکئی زاویوں سے بابرکت ہوتی ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ : خُدا آپ کا مددگار ہے۔ وہ آپ کا شافی ہے۔ اس کے کلام میں آپ کے لئے شخصی منصوبہ موجود ہے۔ جتنا زیادہ آپ اس کے کلام کو پڑھیں گے، سیکھیں گے اور اس پر عمل کریں گےاتنا ہی زیادہ آپ اُس کے اِس منصوبہ کے بارے میں جان سکیں گے اور قدم بہ قدم آگے بڑھ سکیں گے۔ کلام پر عمل کرنے کے لئے کامل رفتاری اور مضبوط اِرادے کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔۔ یہ عمل ہرروز جاری رہنا چا ہیے۔ جتنا آپ خُدا کے کلام کا مطالعہ کریں گے اتنا ہی آپ اس سے مُحبّت کرنا سیکھیں گے۔ جب آپ خُدا کے کلام میں پائی جانے والی ہدایات اور وعدوں کو جان لیں گے تو آپ کی زندگی میں حیرت انگیز کام ہوں گے۔ آپ کی ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ آپ کلام کی اور سچائیوں کو جانیں!
اگر آپ وہ کرنے کا فیصلہ کریں جو خُداوند کہتا ہے تو آپ فتح مندی میں زندگی بسر کریں گے۔