کلام کی فرمانبرداری

لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو (پیغام پر عمل کرو) نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں (سچائی کے خلاف بحث کرکے مکاری سے)۔    یعقوب 1 : 22

مجھے ایک خاتون یاد ہے جو میرے ایک سیمنار میں شامل ہوئی۔ وہ اپنے جذباتی زخموں سے شفا چاہتی تھی جن کے سبب سے وہ سہمی ہوئی اور خوف زدہ رہتی تھی، لیکن کسی بھی طور پراُس کا مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا۔ سیمنار کے اختتام پراس نے مجھے بتایا کہ اب اُس نے جان لیا ہے کہ اس کی زندگی میں کوئی تبدیلی کیوں نہیں پیدا ہورہی تھی۔

اُس نے کہا ” جوائیس میٹنگ کے دوران میں خواتین کے ایسے گروپ کے ساتھ بیٹھی تھی جن کے مسائل میرے مسائل سے ملتے جلتے تھے۔ خُدا نے ان کو قدم بہ قدم رہائی بخشی تھی۔ میں نے یہ باتیں سُنیں اور ساتھ ہی میں نے اُن کو یہ کہتے ہوئے بھی سُنا کہ ‘خُدا نے جو کچھ ہمیں کرنے کے لئے کہا اور جس جس طرح ہماری راھنمائی کی ہم نے اُسی طرح سے کیا۔’ میں نے محسوس کیا کہ خُدا نے تو مجھے بھی کچھ کام کرنے کے لئے کہے تھے۔ فرق صرف اتنا تھا کہ اُنہوں نے وہ کیا جوخُداوند نے ان سے کہا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔”

خُدا کے ساتھ قریبی تعلق میں زندگی بسر کرنا اور اُس کے وعدوں کو اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا دیکھنے کے لئے ہمیں اُس کے کلام کے مطابق عمل کرنا ہے۔ ہمیں کلام پر عمل کرنے والے بننا ہے نہ کہ محض سُننے والے۔ خُدا کے کلام پر عمل کرنے کے لئے ہمیں کامل رفتاری اور مستعدی کی ضرورت ہے۔ آئیں ہم خُدا کی راھنمائی کی پیروی کرنے کے لئے خود کومخصوص اور وقف کردیں۔


خُدا کا طریقہ کام کرتا ہے! اور اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ کام نہیں کرتا۔ پکا اِرادہ کرلیں کہ آپ قدم بہ قدم ہر روز اُس کے کلام پر عمل کریں گے ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon