رات کومیری جان [اَے خُداوند] تیری مشتاق ہے۔ ہاں میری رُوح تیری جستجو میں کوشاں رہے گی… (یسعیاہ ۲۶ : ۹)
دُنیاداری کے سبب سے ہم بآسانی اپنے کانوں کو ایسی باتوں سے بھر سکتے جو خُدا کی آواز کو ہماری زندگیوں میں کہیں بہت دور پیچھےدھکیل دیتی ہے۔ بہر حال ہر شخص کی زندگی میں ایک دِن ایسا ضرورآتا ہے جب صرف خُدا ہی رہ جاتا ہے۔ بلآخر ساری چیزیں جاتی رہتی ہیں لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو خُدا وہاں موجود ہوتا ہے۔
بائبل تعلیم دیتی ہے کہ جوکچھ خُدا کی نسبت معلوم ہوسکتا ہے وہ سب پر ظاہر ہے کیونکہ اس نے اُن کے باطن میں اُس کو ظاہرکردیا ہے (دیکھیں رومیوں ۱ : ۱۹۔ ۲۰)۔ ایک دن ہر شخص اس کے سامنے کھڑا ہوگا اور اُس کواپنی زندگی کا حساب دے گا (دیکھیں رومیوں ۱۴ : ۱۲)۔ جب لوگ اپنی زندگیوں میں خُدا کی خدمت کرنا نہیں چاہتے اور اپنی مرضی کے مطابق چلنا چاہتے ہیں، وہ ایسی راہیں تراش لیتے ہیں جن کے وسیلہ سے وہ اپنے باطن میں موجود اپنے خالق کے بارے میں عرفان کو نظرانداز کرتے اور اس سے چھپتے ہیں، جو اُن سے بات کرنا اور ان کی راھنمائی کرنا چاہتا ہے اس راستہ پر جس میں انہیں جانا چاہیے۔
سچائی یہ ہے کہ چاہیے لوگ خدا سے روپوش ہونے کی کوشش کریں یا نہ کریں، کوئی بھی چیز ہمارے دل میں موجود اُس کی بھوک کو مٹا نہیں سکتی سوائے اُس کے ساتھ رفاقت اور شراکت کے۔ یہاں تک کہ جب لوگ اس کو نظرانداز کرنے کی کوشش کررہےہوتے ہیں اس وقت بھی اپنے دل کی اتھاہ گہرائی میں وہ اُس کی آواز سُننا چاہتے ہیں۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اپنے دِل میں موجود خُدا کے لئے بھوک کو مٹانے کے لئے اُس کے ساتھ وقت گزاریں،اُس کی حضوری میں بیٹھیں اور اُس کی آواز سُنیں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اِس طرح جئیں کہ جب آپ کی زندگی اس زمین پر سے ختم ہوجائے اُس وقت آپ دلیری سے خُدا کے سامنے بے خوف کھڑے ہوسکیں۔