میں اُن کے لئے درخواست کرتا ہوں… (یُوحنّا ۱۷ :۹)
ہم جانتے ہیں کہ خُداوند یسوع ہمارے لئے دُعا کرتا ہے۔ لوقا ۲۲ : ۳۲ میں اُس نے پطرس سے کہا ’’میں نے تیرے لئے دُعا کی۔‘‘ آج کی آیت میں وہ اپنے شاگردوں کے تعلق سے کہتا ہے کہ ’’میں ان کے لئے درخواست کرتا ہوں۔‘‘ یوحنا ۱۷ باب میں وہ یہ کہتے ہوئے اپنی بات کو جاری رکھتا ہے کہ ’’میں صرف اِن ہی کے لئے درخواست نہیں کرتا بلکہ اُن کے لئے بھی جو اُن کے کلام کے وسیلہ سے مجھ پر اِیمان لائیں گے۔‘‘ اوراِس میں ہم بھی شامل ہیں (آیت ۲۰)۔
شفاعت کرنے والا کیا کرتا ہے؟ شفاعت کرنے والا دوسروں کے لئے دُعا کرتا ہے، وہ اس رخنہ میں کھڑا ہوتا ہے جو خُدا اور کسی شخص کے بیچ میں ہوتا ہے۔ خُدا اور ہم سب کے درمیان ایک رخنہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم اس کی مانند پاک نہیں ہیں لیکن خُداوند یسوع رخنہ میں کھڑا ہوا ہے اور خدا کو میرے قریب ۔۔۔۔۔۔ یا خُدا کو آپ کے قریب ۔۔۔۔۔۔ لارہا ہے تاکہ ہم اُس کے ساتھ رفاقت رکھیں اوروہ ہماری دعاوٗں کا جواب دے۔ کیا یہ جاننا بہت شاندار بات نہیں ہے کہ جب تک ہمارے دل اُس کے ساتھ راست ہیں اور جب تک ہم خُداوند یسوع پر اِیمان رکھتے ہیں، وہ ہمارے لئے شفاعت کرے گا، راستی بخشے گا اور ہر خرابی کو ٹھیک کرے گا؟ میں تصور کرتی ہوں کہ خُداوند یسوع خُدا کے تخت کے سامنے کھڑا ہے اور آپ کے لئے دُعا کررہا ہے۔ آپ بھی تصور کریں اور اس طرح آپ اُس پر بھروسہ کر سکیں گے تاکہ اُس کی شفاعت کی بدولت آپ کی کمیاں دور ہو جائیں ۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُداوند یسوع آپ کے لئے دُعا کررہے ہیں۔