کوئی بہانہ نہیں

خُداوند تمہاری طرف سے جنگ کرے گا اور تُم خاموش رہو گے۔                      خروج 14 : 14

افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ اس سچائی کو قبول نہیں کرتے جو خُدا اُن پر ظاہر کرتا ہے۔ اپنی کمزوریوں کا سامنا کرنا اور ان کو ترک کرنا بہت تکلیف دہ بات ہے۔ ہم اپنے رویے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ہم اپنے ماضی اور اپنی تربیت کواپنی باقی تمام زندگی پرمنفی طور پر اثر انداز ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

ہمارا ماضی ہم پر یہ ضرور ظاہر کرتا ہے کہ ہم دُکھ کیوں اُٹھا رہے ہیں لیکن ہم اس کو عذر بنا کر قید میں نہیں رہ سکتے۔

کسی بھی شخص کے پاس کوئی عذر نہیں ہے کیونکہ خُداوند یسوع مسیح ہمیشہ تیار ہے تاکہ اپنے وعدہ کو پورا کرے اور ہمیں رہائی بخشے ۔ وہ ہمارے نزدیک ہے اور وہ ہماری زندگی کے ہر پہلو کو مکمل کرنے  کے لئے ہمارے ساتھ ہے اگر ہم اس کے ساتھ چلنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔

خُدا ہمیں بے یارومددگار نہیں چھوڑتا اور نہ ہی ہم سے دست بردار ہوتا ہے۔ وہ ہم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہماری برداشت سے زیادہ ہمیں آزمائش میں نہیں  پڑنے دے گا بلکہ ہر آزمائش سے نکلنے کی راہ بھی پیدا کردے گا (1 کرنتھیوں 10 : 13)۔

شاید آپ کی زندگی میں کچھ بہت بڑی رکاوٹیں ہیں جن کو دورکرنے کی ضرورت ہے۔ میں اس بات سے آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ "خُدا آپ کی طرف ہے۔” وہ باطنی جنگ جو آپ کے اندر جاری ہے اس میں خُدا آپ کی طرف سے جنگ کررہا ہے۔

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے سامنے کتنی بڑی آزمایش ہے، خُدا نے ہمیں ہر وہ چیز بخشنے کا وعدہ کیا جو فتح مند زندگی بسر کرنے کے لئے ہمارے لئے ضروری ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon