خدا آپ کو ایک نئے درجے پر لے جانا چاہتا ہے

خدا آپ کو ایک نئے درجے پر لے جانا چاہتا ہے

دانا کو تربیت کر اور وہ اور بھی دانا بن جائے گا، صادق(راستباز، خدا کے ساتھ ردست تعلق میں)  کو سکھا اور وہ علم میں ترقی کرے گا۔ (امثال ۹ : ۹)

اگرچہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم شادمانی اور قناعت پسندی کی زندگی بسر کریں لیکن تو بھی کبھی کبھا ر وہ بے چینی اورکچھ غلط ہونے کے احساسات کو اجازت دیتا ہے تاکہ ہم اپنی پرانی ڈگر پر زندگی بسر کرتے نہ رہیں۔ وہ ہمیں اِس سمت میں دھکلینا چاہتا ہے جہاں ہم اُس کی تلاش کریں تاکہ وہ ہمیں نئے درجہ پر لے جائے۔

خدا چاہتا ہے کہ ہم اس میں مضبوط بنیں، گہرے میں چلیں اوراس کی  قربت میں ترقی کریں۔ وہ ہمیں ہماری آرام دہ جگہ سے نکال کر بلوغت کی طرف لے جاتا ہے۔اگر بہت عرصہ سے ہم ایک ہی ڈگر پر آرام دہ زندگی بسر کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم ترقی نہیں کررہے۔اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے دل میں کوئی تحریک پیدا ہو رہی ہے جسے آپ سمجھنے سے قاصر ہیں تو خدا سے پوچھیں اور پھراس کے جواب کے منتظر رہیں۔

بلوغت اور ترقی کے لئے خُدا کے ساتھ وقت گزارنا بہت اہم اور ضروری ہے لیکن ہم ایک ہی طریقہ کو اپنا کر اپنے لئے خدا کے مقرر کردہ کاموں کا تجربہ نہیں کرسکتے۔ایک موقع پر میرے لئے خدا کے  کلام کا مطالعہ کرنا بے حد دشوار ہوگیا تھا اس وقت خدا نے میری رہنمائی کہ اورمیں کچھ ماہ تک بائبل مقّدس کے مختلف تراجم کامطالعہ کرتی رہی۔اس چھوٹی سے تبدیلی سے میرے اندرنئی ترقی کا کام ہواکیونکہ میں نے حالات اور چیزوں کو مختلف طریقہ سے دیکھنا شروع کیا۔ابلیس نے مجھ پر الزام لگانے کی کوشش کی کہ میں کلام کا مطالعہ کرنا نہیں چاہتی ہوں لیکن خدا چاہتا تھا کہ میں کلام کے دوسرے ترجمہ کا مطالعہ کروں۔ایک دن میں کلام کا مطالعہ اور دُعا کرتے ہوئے بہت بوریت محسوس کررہی تھی تو میں نے اپنے آفس میں ایک جگہ سے اُٹھ دوسری کرسی پر جاکر بیٹھ گئی اور اچانک میری نظر آفس کی ایسی چیزوں پر پڑی جو میرے آفس میں کئی سالوں سے پڑی ہوئی تھیں لیکن میں نے ان پر کبھی غور نہیں کیا تھا۔ تھوڑے سے ردوبدل کی وجہ سے میں نے چیزوں کو بالکل نئے انداز سے دیکھنا شروع کیا اوراپنی جگہ تبدیل کرکے دوسری کرسی پر بیٹھنے کی وجہ سے خُد انےمجھے ایک روحانی سبق سکھایا ۔


آج آپ کے لئے خُداکا کلام::

اپنی جگہ تبدیل کرنے سے نہ گھبرائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon