
خُداوند تیرا خُدا جو تجھ میں ہے قادر ہے۔ وہی بچالے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہوکر خوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرور رہے گا۔ (صفنیاہ ۳ : ۱۷)
مجھے یقین ہے کہ آج انسانوں کو جن بڑے مسائل کا سامنا ہے اُن میں سے ایک ایسا طرزِ زندگی ہے جس میں مصروفیت، تیزی، بدحواسی اور دباوٗ ہے۔ مصروفیت خُدا کی آواز سننے کو مشکل بنا دیتی ہے لیکن آج کی آیت میں وعدہ کیا گیا ہے کہ خُدا ہمیں اپنی مُحبّت سے مسرور کرے گا۔ آپ اپنے لئے سب سے اچھّا کام جو کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ کوئی ایسی جگہ تلاش کریں جہاں خاموشی اور شانتی ہو۔
خُدا کی آواز سننے کے لئے ضروری ہے کہ تنہائی اورخاموشی میں وقت گزارا جائے۔ اگر آپ واقعی اُس کی دبی ہوئی ہلکی آواز سُننا چاہتے ہیں آپ کو ٹھہرنا ہو گا۔ آپ کو کسی ایسی جگہ کا انتخاب کرنا ہوگا جہاں آپ اس کے ساتھ تنہا ہوں۔ خُداوند یسوع نے کہا، ’’…اپنی کوٹھری میں جا اوردروازہ بند کر… (دیکھیں متّی ۶ : ۶)۔
اس مقصد کے لئے خاموشی اوراطمینان کے چند لمحات ہمیشہ کارگر ثابت نہیں ہوں گے؛ آپ کو خُدا کی تلاش کے لئے زیادہ وقت کی ضرورت پڑے گی۔ یہ ضروری ہے کہ خُدا کے ساتھ کسی رکاوٹ اور خلل کے بغیر وقت گزارا جائے۔
جب آپ خُدا کے ساتھ تنہا ہوں، اپنے مسائل کے بارے میں نہ سوچیں۔ اس کی حکمت اور قوت کو مانگیں۔ اِس سے تازگی اوربیداری کے لئےدُعا کریں۔
اُس سے کہیں کہ آپ اپنی زندگی کے مںصوبہ کو جاننا چاہتے ہیں۔
اُس سے پوچھیں کہ وہ آپ سے کیا کام لینا چاہتا ہے۔
اُس سے کہیں کہ وہ آپ پر اُن کاموں کو ظاہر کرے جو وہ چاہتا ہے کہ آپ نہ کریں۔
اپنے آپ کو خُدا کے سامنے پیش کردیں اور سُنیں۔ جب آپ اس کے پاس جائیں گے آپ اس کو تعظیم دیں گے۔ آپ اس سے جواب حاصل کریں گے۔ اگرتنہائی میں آپ کو اُس کی آواز سنائی نہیں دیتی تو فکر مند نہ ہوں۔ آپ نے اپنا حصّہ اَدا کردیا ہے اس کو تلاش کرنے کے وسیلہ سے اب وہ زندگی کے معاملا ت میں آپ کی راھنمائی کرےگا۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اگر آپ بہت مصروف ہیں اور خُدا کے ساتھ گزارنے کے لئے آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو پھر آپ واقعی بہت مصروف ہیں!