انسانوں کو نہیں بلکہ خُدا کو خوش کرنے والے بنیں

انسانوں کو نہیں بلکہ خُدا کو خوش کرنے والے بنیں

اَب میں آدمیوں کودوست بناتا ہوں یا خُدا کو؟کیا آدمیوں کو خوش کرنا چاہتا ہوں؟ اگراب تک آدمیوں کوخوش کرتا رہتا تو میسح کا بندہ نہ ہوتا۔ گلتیوں ۱ : ۱۰

کیاآپ کی زندگی خدا کی مرضی کے مطابق ہے یا آپ’’انسانوں کو خوش‘‘کرنے کے لئے زندگی بسرکررہے ہیں؟اِس حوالہ کے مطابق ہمارے لئے خدا کی مرضی یہ ہے کہ ہم اُس کو خوش کریں اور جیسا وہ ہم سے چاہتا ہے ویسا بنیں۔

جب آپ خدا کی مرضی کے مطابق بننے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔۔۔ یعنی دوسروں سے منفرد اورمختلف ۔۔۔ توپھرآپ کو تنقید کا نشانہ بننا پڑے گا۔اورہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا لیکن اگرآپ اپنی ہی قائلیت کے خلاف عمل کریں گے تو آپ خود کو پسند نہیں کریں گے۔

بھیڑ کے ساتھ چلنے کی کوشش کرکے دیکھ لیں یہ جانتے ہوئے کہ خداآپ کو کسی مخلتف راستے پر چلانا چاہتا ہے؛آپ کامیاب نہیں ہوں گے۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ قدم بڑھائیں اور خداکی مرضی کے مطابق اپنےآپ کو ڈھالیں۔  لوگوں کے سلوک اور رویہ کی بنیاد پر اپنی قدر کا اندازہ نہ لگائیں۔ مختلف انداز سے زندگی بسر کرنے کی ہمت رکھیں اور تنقید کا سامنا کرنے کے لئے تیاررہیں۔

یاد رکھیں کہ خُدا آپ کو قبول بھی کرتا ہے اورپیاربھی کرتاہے۔اُس نے کسی وجہ سے آپ کو ایسا بنایا ہے اور آپ کے پاس دوسروں کو دینے کے لئے کچھ خاص ہے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدامیں انسانوں کو خوش کرنے کی کوشش میں زندگی نہیں گزارنا چاہتا/چاہتی۔میں مختلف ہونے کی ہمت کروں گا/گی۔ میں تیری مدد کے ساتھ وہ شخص بننا چاہتا/چاہتی ہوں جو تو نے مجھے بنایا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon