کیاآپ پُرامید ہیں؟

کیاآپ پُرامید ہیں؟

اَب اِیمان اُمید کی ہوئی چیزوں کا اعتماد(تصدیق،قانونی دستاویز) اوراَندیکھی(جو ہم کو ابھی دکھائی نہیں دیتیں) چیزوں(جن کی ہم کو اُمیدہے) کا ثبوت(اِیمان کے وسیلہ سے ہم اِن کوحقیقی تصور کرتے ہیں جوہماری ظاہری طور پر نظر نہیں آتیں) ہے۔ عبرانیوں ۱۱: ۱

کیا آپ اپنےمستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں؟ یاآپ کو خوف کا سامنا رہتا ہے؟

وہ لوگ جنھوں نے ماضی میں خدا کی وفاداری کا تجربہ کیا ہے وہ مستقبل کے تعلق سے بہت پُرامید ہوتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہیں کہ مصیبت کیسی ہی کیوں نہ ہولمحوں میں شاندار گواہی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف،وہ لوگ جن کی ساری اُمید کھو چکی ہے وہ زندگی کوخوف زدہ نظروں سےدیکھتے ہیں۔ یہ ڈر کا قریبی رشتہ دار ہے۔ ڈرعام زندگی میں خوش ہونے کی اہلیت کو چھین لیتا ہے اورلوگوں کو مستقبل کےتعلق سے پریشان کردیتا ہے۔

اُمید ڈر کا متضاد ہے اور اِیمان کا قریبی رشتہ دار ہے۔ جب ہم خدا پر اِیمان رکھتے ہیں تواُس سےاُمید پیدا ہوتی ہے اور ہم زندگی اور مستقبل کو مثبت نظر سے دیکھنے لگتے ہیں۔

اُمید ہمیں اس قابل کرتی ہے کہ ہم اپنے سوالات جن کے جواب نہیں ملے انکو خدا کے ہاتھوں میں سونپ سکیں؛اِس سے ہمیں قوت ملتی ہے تاکہ ہم اطمینان میں رہ سکیں اور ہمیں ایمان رکھنے کی توفیق ملتی ہے کہ بہترین دن آنے والے ہیں۔

جب آپ خدا پر بھروسہ کرتے ہیں توآپ اُمید رکھ سکتے ہیں۔اس کے پاس قوت ہے تاکہ آپ کوہر حالت میں مہیا کرے اورآپ کی رہنمائی کرے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا، میں تجھ پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں، کیونکہ اِس سے مجھے اُمید ملتی ہےاور مجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ تو میری فکر کرتا ہے،اِس لئے میں اپنی اُمید تجھ پر لگاتا/لگاتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon