کیا آپ قائم ہیں؟

کسی بھی نئے چیلنج کا دلیری سے سامنا کرنا

اگر تُم مُجھ میں قائِم رہو اور میری باتیں تُم میں قائِم رہیں تو جو چاہو مانگو۔ وہ تُمہارے لِئے ہو جائے گا۔  یُوحنّا 7:15

اِیمان خُدا کے فضل اور قوّت میں قائم رہنے کا ذریعہ ہے۔ لیمپ کے بارے میں سوچیں. لیمپ اُسی صورت میں روشنی دے سکتا ہے جب اُسے بجلی کے سوئچ بورڈ میں لگایا جائے۔ اگر اسے سوئچ بورڈ میں نہ لگایا جائے تو یہ کام نہیں کرے گا، چاہے ہم بار بار سوئچ کو آن اورآف کرتے رہیں۔

مَیں ایک بارہوٹل کے کمرے میں لیمپ جلانے کی کوشش کررہی تھی، اورمایوس ہوکرسوچنے لگی کہ اس ہوٹل میں  کام کا لیمپ بھی نہیں ہے ؟! پھراِن کے ملازمین میں سے ایک شخص آیا اور ہمیں پتہ چلا کہ  لیمپ کا سوئچ، بورڈ میں لگا ہی نہیں ہوا تھا۔

مَیں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں، "کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ سوئچ بورڈ سے جڑے نہیں ہیں؟” کیا آپ نے خوف کواجازت دے رکھی ہے کہ آپ کا اِیمان چُرا لے؟ اگر آپ نے ایسا کیا ہے تو فکر نہ کریں۔ اسی وقت ایک فیصلہ کریں اورنئے موقع کے لیے شُکر گزاری کریں۔ فیصلہ کریں کہ آپ اپنے رویہ کو تبدیل کریں گے اور درست رویہ اختیار کریں گے، جو دلیری، ہمت اور ایمان سے بھرا ہو۔ ‘‘بجلی کے  بورڈ میں  سوئچ لگائیں” اور اپنی روشنی کو چمکنے دیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، آج اپنی طاقت کے  ساتھ  جڑنے میں میری مدد کر۔ مَیں اس ایِمان کے لیے جو تُو نے مجھے دیا ہے تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں، مجھے صرف اسے حرکت میں لانے کی ضرورت ہے۔ آج، مَیں تیرے وعدوں پر یقین رکھتا/رکھتی ہوں اور مَیں ان کو اپنی زندگی میں پورا ہوتے ہوئے دیکھنے کے لیے تیار ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon