کیا خدا آپ سے اس وقت بھی پیار کرتا ہے جب آپ سے کوئی خطا ہو جاتی ہے؟

کیا خدا آپ سے اس وقت بھی پیار کرتا ہے جب آپ سے کوئی خطا ہو جاتی ہے؟

لیکن خدا اپنی محبت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تومسیح ہماری خاطر موا۔پس جب ہم اس کے خو ن کے باعث اب راست باز ٹھہرے تو اس کے وسیلہ سے غضبِ الہی سے ضرور ہی بچیں گے۔

رومیوں ۵: ۸۔۹

کیا کبھی آپ کے دل میں خدا کی محبت کے بارے میں شک پیدا ہوا ہے کہ کیا آپ اتنے اچھے ہیں کیا خدا آپ سے پیارکرےگا ؟ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے لوگوں کا اعتقاد یہ ہے کہ خدا ان سے صرف اس وقت تک پیارکرتا ہے جب تک ان سے کوئی غلطی سر زد نہیں ہوتی۔

عین ممکن ہے کہ زبور نویس نے اسی سوچ کے تحت یہ بات لکھی تھی کہ،انسان کیا ہے کہ تو اُسے یاد رکھے؟(زبور ۸: ۴)۔لیکن بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہم خدا کی مخلوق ہیں، اور اس کے ہاتھ کی کاریگری، اور یہ کہ وہ ہم میں سے ہر ایک سے غیر مشروط محبت کرتاہے۔

آئیں اس حقیقت کو قبول کریں:یسوع نے آپ کی خاطر اپنی جان اس لئے نہیں دی کہ آپ بہت عظیم اور شاندار ہیں؛اس نے آپ کی خاطر اپنی جان اس لئے دی کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ رومیوں ۵: ۸۔۹ اس سچائی کی تصدیق کرتی ہے اور ہمیں بتاتی ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو وہ ہماری خاطر موا۔

اس نے ہم سے اتنی محبت کی کہ اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا۔ وہ نہ صرف ہمارے گناہوں کے لئے بلکہ ہماری روزمرہ خطاوٗں کے لئےبھی موا ۔ وہ آپ سے بہت پیار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ آپ ہر روز قوت اور فتح مندی کی زندگی بسر کریں۔

خدا آپ سے پیار کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آپ ہمیشہ اس بات کو قبول کریں اور اس پر یقین رکھیں چاہیے آپ سے کوئی غلطی کیوں نہ سرزدہو جائے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند، تیری محبت لاجواب ہے۔ تو مجھ سے پیا ر کرتا ہے اگرچہ بعض اوقات میری عقل اِس کو قبول نہیں کرتی۔ جب مجھ سےکوئی غلطی ہوجاتی ہے، تُو اُس وقت بھی میرے ساتھ رہتاہے۔ آج تیری حقیقی غیر مشروط محبت کے لئے تیرا شکریہ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon