کیونکہ وہ زندہ ہے

کیونکہ وہ زندہ ہے

پس مَوت میں شامِل ہونے کے بپتِسمہ کے وسِیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جِس طرح مسِیح باپ کے [طاقت] جلال کے وسِیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زِندگی میں چلیں [عادتاً]۔   رُومِیوں  6 : 4

ایک مقبول گیت ہے جس کے الفاظ کچھ ہوں ہیں کہ "کیونکہ وہ زندہ ہے” اور یہ اس حقیقت کے بارے میں ہے کہ یسوع کی موت اور جی اُٹھنا ہمیں آج بھی فتح میں زندگی گزارنے کی طاقت اوراستحقاق فراہم کرتا ہے۔ چونکہ وہ زندہ ہے اس لئے ہم اپنے راستے میں آنے والے ہر قسم کے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ خُدا ہمیں کبھی بھی ہماری برداشت سے زیادہ آزمائش میں نہیں ڈالے گا اور یہ کہ وہ ہمیشہ باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

چونکہ یسوع زندہ ہے اس لئے ہمیں اپنے بارے میں اپنی سوچ کو بدلنا چاہیے۔ ہم خود سے کامل ہونے کی توقع کرنا چھوڑ سکتے ہیں اور غلطیاں کرنے کے باوجود بھی خود سے لطف اندوز ہونا سیکھ سکتے ہیں۔ یسوع ہماری خطاؤں کی خاطر مرگیا اور آج وہ زندہ ہے تاکہ ہمیں اُس میں بڑھنے اور اُس کے کلام اور رُوح القدس سے تبدیل ہونے میں مدد ملے۔ یسوع کی قربانی کے لیے شُکر گزار بنیں اور اپنے بارے میں اپنی سوچ کو بدلیں! یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ آپ کی ناکامیاں اورغلطیاں خُدا کے سامنے بہت زیادہ ہیں۔ اس نے آپ کے تمام گناہوں کو اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا ہے (دیکھیں یسعیاہ 17:38)۔ وہ ان کی طرف نہیں دیکھ رہا ہے، اس لیے آپ کو بھی ان کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مَیں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ یسوع زندہ ہے اور وہی رُوح جس نے اُسے مُردوں میں سے زندہ کیا وہ مجھ میں بھی بستی ہے۔ زندگی کے ہر چیلنج کا دلیری سے مقابلہ کرنے میں میری مدد کر تاکہ میں اپنے قصوروں اور گناہوں کواپنے پسِ پشت ڈال کر تیری رحمت اور بخشش کو اپنا لوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon