
اِس لئے کہ اگر کوئی مسیح(مسیحا) میں(پیوستہ) ہے تو وہ نیا مخلوق(پورے طور پر نئی تخلیق) ہے۔ پرانی چیزیں(پرانی اخلاقی اور روحانی حالت) جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئیں! ۲ کرنتھیوں ۵: ۱۷
غلط چناوٗ پچھتاوے کا سبب بنتے ہیں اورجب ایسا ہو تو ہمیں پچھتانا چھوڑ کراس سےسبق سیکھنا چاہیے تاکہ مستقبل میں بہتر چناوکرسکیں۔
مجھے اس بات کا شخصی تجربہ ہے کہ غلط چناوٗ پچھتاوے کا سبب بنتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنے شوہر ڈیو اور اپنی جسمانی حالت پر غور کرتے ہوئے دیکھا کہ ہمارے جسمانی خدوخال میں واضع فرق ہے کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی باقاعدگی سے جسمانی ورزش کی اس لئے وہ جسمانی طور پر بہت مضبوط،صحت مند اوراچھے خدوخال کے مالک ہیں۔
شروع میں تو مجھے صرف یہ پچھتاوا تھا کہ میں ڈیو کی طرح مضبوط نہیں ہوں،لیکن پھر میں نے سوچا کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔اب میں باقاعدگی سے جسمانی ورزش کرتی ہوں اور اس کے مثبت نتائج سے بہت حیران ہوں۔
بائبل بیان کرتی ہے کہ آپ مسیح میں نئے مخلوق ہیں۔ آپ کو پرانے طرزِ سے زندگی بسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب آپ روح القدس کی طاقت سے نئے اور بہتر چناوٗ کر سکتے ہیں ۔اگرآپ اپنے ماضی کی کچھ فیصلوں پر پچھتا رہے ہیں تویہ سوچ کر پریشان نہ ہوں کہ بہت دیر ہو چکی ہے اوراب کچھ نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ اب بھی وقت ہے کہ صیح راستہ کا چناوٗ کریں اور اس پر چلتے جائیں ۔
جب آپ بہتر چناوٗ کرنا شروع کریں گے آپ ہر روز اپنی زندگی میں خدا کی برکات کا تجربہ کرنا اور ان سے لطف اندوز ہونا شروع کردیں گے۔
یہ دُعا کریں:
اے پاک روح میں جانتا/جانتی ہوں کہ میں نیا مخلوق ہوں۔ میں اپنے ماضی کے بارے میں پچھتانا نہیں چاہتا/چاہتی۔اچھے فیصلہ کرنے میں میری مدد کرتاکہ جو مستقبل تونے میرے لئے رکھا ہے میں اس سے لطف اندوز ہوسکوں۔