اِیمان کی تعمیر کے لئے بنیادی تربیت

اِیمان کی تعمیر کے لئے بنیادی تربیت

تو اِس کو یہ جان کو کمال خوشی کی بات سمجھنا کہ تمہارے اِیمان کی آزمائش صبر پیدا کرتی ہے۔ یعقوب ۱: ۳

پختہ اِیمان ایک ہی رات میں پیدا نہیں ہوتا۔ اگر ہم خُدا پر گہرا،مضبوط اورٹھوس اِیمان چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے اِیمان کو مضبوط کرنے کے لئے اس کی مشق کرنے کی ضرورت ہے۔

فوج کے سپاہیوں کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ جب اُنہیں کسی سروس میں بھرتی کیا جاتا ہےتو وہ فوراً ہی کسی خطرناک جنگ کے لئے تیار نہیں ہوجاتے۔ ان کو بنیادی تربیت میں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان کو سخت ورزش اور مختلف مشقیں کروائی جاتی ہیں۔ ورزش کے انسٹکرکٹرز کو یہ’’تیاری‘‘کا کام سونپا جاتا ہے کیونکہ سپاہیوں کومضبوطی، قوتِ برداشت، مزاحمت اورصبر کی ضرورت ہوتی ہے۔

اِس مثال پراپنے اِیمان کےحوالہ سے غورکرتے ہیں۔ سب سےپہلے ہمارے نام فہرست میں شامل کئے جاتے ہیں یعنیٰ ہم مسیح کو اپنی زندگیاں سونپتے ہیں۔ پھر ہماری تربیت کا سلسلہ یا اِیمان کی تعمیرشروع ہوجاتی ہے۔ ایمان کی تربیت میں پاک روح ہمارا ورزش کا اُستاد(انسٹکرکٹر) ہے۔

ہمارے اِیمان کی تعمیرکے لئے ہمیں جن چیزوں کی ضرورت ہے پاک روح اُس سےٹھیک طورپرواقف ہے اوراُس کی مدد سے ہم جنگ کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ ہمیں صرف اُس کی تابعداری کرنے کی ضرورت ہے چاہے ایسا کرنا ہمارے لئے مشکل ہی کیوں نہ ہواُس پر بھروسہ کریں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہمارے اِیمان کو کس طرح سے تعمیر کرنا ہے۔

جب آپ پاک روح کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کی تربیت کرے تو اس کے نتیجہ میں خُدا پرمضبوط اورٹھوس اِیمان پیدا ہوگا جس کے لئے اَدا کی گئی قیمت یعنیٰ وقت اور کاوش زیادہ نہیں!


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میں اپنےآپ کو تیری ہدایات کے سپرد کرتا/کرتی ہوں۔ میں تجھ پر پختہ اور ٹھوس ایمان رکھنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میری تربیت کر تاکہ میں ہر حالت میں اور ضرورت کے وقت آنکھوں دیکھے پر نہیں بلکہ ایمان پر چلوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon