خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ (یسعیاہ ۵۵ : ۸)
ایک دفعہ ہمارا بیٹا ڈیوڈ جو ورلڈ مشن ڈیپارٹمنٹ کی راھنمائی کرتا ہے، میرے پاس آیا کیونکہ ایک جگہ خالی تھی اوروہ چاہتا تھا کہ میں اُسے مشورہ دوں کہ کس قسم کے شخص کوکام کے لئے رکھا جائے۔ اس نے محسوس کیا کہ خُدا چاہتا تھا کہ کسی ایسے شخس کو نوکری دی جائے جو انسانی طور پر مقررہ معیار پر پورا نہ اُترتا ہو۔ اس نے اس کام کے لئے کئی ایسے لوگوں کو پیشکش کی جو بظاہر اہل معلوم ہوتے تھے،لیکن ان میں سے ہر ایک نے اس کام سے اِنکارکردیا۔ اُس نے کہا ’’مجھے ایسا لگتا ہے کہ خُدا ایسے شخص کو چْننا چاہتا ہے جِسے میں نے نہ چُنا ہو۔‘‘
آج کی آیت میں خُدا فرماتا ہے، ’’ … میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں (یسعیاہ ۵۵ : ۸)۔ خُدا نے جس شخص کا خیال ڈیوڈ کے دِل میں ڈالا وہ ایسا شخص تھا جو خالص نیت سے اُس کام میں دلچسپی رکھتا تھا۔ ہم جانتے تھے کہ بند اور کھلے دروازوں سے خُدا کے ہم سے بات کرنے کی یہ ایک اچھّی مثال ہے۔ خُدا ہمیشہ کوئی کام یا نوکری بہت اہل شخص کے سُپرد نہیں کرتا۔ بہت دفعہ کسی شخص کا دِلی رویہ اُس کے تجربہ اور اَسناد سے زیادہ اہم ہوتا ہے، خاص طور پر خدمت کے کام کےلئے۔
میں نے یہ دریافت کیا ہے کہ خُدا جو کام کرنے کا فیصلہ کرتا ہے وہ ہماری سمجھ سے باہر ہوتا ہے؛ وہ ہماری منطق کے مطابق نہیں ہوتا۔ ہمارے ذہن ہمیشہ خُدا کی طرف سے ملنے والی روحانی راھنمائی کو سمجھ نہیں پاتے ۔ بے شک اُس کےخیالات ہمارے خیالات سے پَرے ہیں! اس کے تمام راستے درست اور راست ہیں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اپنی روح کو قیادت کا موقع دیں اور اپنے خیالات کے پیچھے نہ جائیں۔