اس واسطے ہم دلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مددگار ہے۔ میں خوف نہ کروں گا (نہ میں خوف زدہ ہوں گا نہ ڈروں گا اور دہشت نہ کھاؤں گا)۔ انسان میرا کیا کرے گا؟ برانیوں 13 : 6
خوف ہر شخص پر حملہ کرتا ہے۔ خُداوند یسوع مسیح نے ہمیں زندگی دینے کے لئے اپنی جان دی اور ابلیس نہیں چاہتا کہ ہم خوش ہوں اس لئے وہ یہ حربہ استعمال کرتا ہے۔ اگر ہم خوف کے آگے سر جھکا دیں گے اور اس کا اقرارکریں گے ہم دشمن کے داخل ہونے کے لئے راہ بنا دیں گے اور خُدا کے لئے راستہ بند کردیں گے۔
لیکن خوف کے آگے سر جھکانے کے بجائے ہمیں دلیری سے یہ اِقرار کرنا سیکھنا چاہیے کہ خُدا ہمارا مددگار، پناہ گاہ اور قلعہ ہے۔
بائبل مقّدس ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم جاگیں اور دُعا کریں۔ متّی 26 : 41 میں بیان ہے کہ "جاگو (سخت پہرہ دو، محتاط رہو اور پھرتیلے بنو) اور دُعا کرو تاکہ آزمایش میں نہ پڑو۔ رُوُح تو مستعد ہے مگر جسم کمزور ہے۔”
اس حوالہ میں بڑا اشارہ اس بات پر ہے کہ ہم اپنا اور دشمن کے ان حملوں کا دھیان رکھیں جو وہ ہمارے خیالات اور جذبات کے خلاف کرتا ہے۔ جب ہمیں ان حملوں کا پتہ چل جائے، ہم فوراً دُعا کریں۔ جب ہم دُعا کرتے ہیں اُس وقت قوت ہماری زندگیوں میں جاری ہوتی ہے۔۔۔۔ لیکن جب ہم یہ کہہ کر دُعا کو ٹال دیتے ہیں کہ ہم کسی اور وقت دُعا کرلیں گے اُس وقت ہمیں قوت نہیں ملتی۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ ہر بات کے لئے جاگیں اوردُعا کریں۔ میرا اِیمان ہے کہ اس فیصلہ سے آپ کی روزمرہ کی زندگیوں میں زیادہ شادمانی اور اطمینان پیدا ہوگا۔
حقیقی فتح میں رہنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم خود کو دُعا کے لئے مخصوصکریں۔