
شُکرگزاری کرتے ہوئے اُس کے پھاٹکوں میں اورحمد کرتے ہوئے اُس کی بارگاہوں میں داخل ہو! اُس کا شُکر کرواوراُس کے نام کومبارک کہو۔ (زبور ۱۰۰ : ۴)
بہت سے طریقے ہیں جن سےہم اپنے آپ کو خُدا کی آوازسُننے کے لئے تیار کرسکتے ہیں اُن میں سے ایک یہ ہے کہ ہم تعظیم کے ساتھ، دل سے حمد و ثنا اورپرستش کریں۔ خُدا اُن لوگوں پر اپنی حضوری اورقوت کو ظاہر کرنا چاہتا ہے جو حقیقی طور پر اُس کی حمد وثنا اور پرستش کرتے ہیں۔ اور جب اس کی حضوری اور قوت آتی ہے، ہم اس کی آوازسنتے ہیں، اس کے معجزات دیکھتے ہیں، لوگ شفا پاتے ہیں، زندگیاں تبدیل ہوتی ہیں اوراندر باہر سےمکمل تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔
کیا آپ بھی خُدا کے ساتھ اپنے تعلق میں اس بات کے خواہشمند نہیں ؟ جب آپ اس سے بات کرتے اور اُس کی آوازسُنتے ہیں تو کیا بنیادی طورپرآپ کے دُعا کرنے کی یہی وجہ نہیں کہ آپ اپنی زندگی کے کسی حصّہ میں تبدیلی اور بدلاوٗ کے خواہشمند ہیں؟ اگرآپ اُس سے نوکری کی دُعا کررہے ہیں ، یہ ایک تبدیلی ہے۔ اگرآپ اپنے کسی عزیز کے لئے دُعا کررہے ہیں کہ وہ خُداوند کوجانے، یہ تبدیلی ہے۔اگرآپ خُدا سے دُعا کررہے ہیں کہ وہ آپ پر اپنی ہستی کواورظاہرکرےاور روحانی طور پربالغ ہونے میں وہ آپ کی مدد کرے ، یہ تبدیلی ہے۔ اگر آپ اپنے محلہ میں رہنے والے کسی نوجوان کے لئے دُعا کررہے ہیں کہ وہ منشیات کا استعمال ترک کر دے، یہ تبدیلی ہے۔ اگر آپ خُدا سے اپنے غصہ پر قابو پانے کے لئے دُعا کررہے ہیں، یہ تبدیلی ہے۔
آپ جس بھی مقصد کے لئے دُعا کررہے ہیں، شروع کرنے کا بہترین طریقہ حمد و ثنا اور پرستش ہے۔ حمد وثنا اور پرستش کے وسیلہ سے آپ کا دِل خدا کے حضور راست رہے گا اور خدا کی آواز سننے اور تبدیلی کے لئے آپ کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:
جب آپ کو خُدا کی آواز سنُنےکی ضرورت ہو تو حمد و ثنا اور پرستش کریں۔