پرہیز گاری کا اِطلاق زندگی کے ہرحصہ پر ہوتا ہے

پرہیز گاری کا اِطلاق زندگی کے ہرحصہ پر ہوتا ہے

یعنی روح حق جسے دنیا حاصل نہیں کرسکتی کیونکہ نہ اُسے دیکھتی اور نہ جانتی ہے تم اُسے جانتے ہو کیونکہ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے اور تمہارے اندر ہو گا۔ یوحنا ۱۴ : ۱۷

بائبل مقّدس میں کچھ باتیں ایسی ہیں جن کااطلاق زندگی کےہرحصہ میں ہوتا ہے۔۔۔ پرہیز گاری ان میں سےایک ہے۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہماری زندگی میں ہمیں کس قسم کے مسائل کا سامنا ہے، پرہیز گاری ہرحصہ میں اپنا کام کر سکتی ہے۔ اگر ہم نظم و ضبط کی زندگی نہیں گزاریں گے تو ہمارے جذبات ہم پر راج کریں گے اور ہماری زندگیاں مشکل کا شکار ہو جائیں گی۔

پرہیزگاری کا مطلب ہےاعتدال میں زندگی گزارنا۔ زندگی میں کامیابی کے لئے بہترفیصلوں اورنظم وضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل کی بڑی وجہ  نظم وضبط کی کمی ہے۔ مالی طور پر ہم قرض کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ ہم اپنے اخراجات کوقابو میں نہیں رکھتے، اورجب ہم اپنے کھانے پینے کی عادات پرقابونہیں پاتے تو ہمیں بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وغیرہ،وغیرہ۔

اگرآپ کسی ایسی مشکل کا شکار ہیں جس میں سے نکلنا آپ کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہےتو ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ نظم و ضبط اور پرہیزگاری کی مشق کی ضرورت ہو۔ خُدا کا شکر ہو کہ اُس نے ہمارے اندر روح کو بسایا ہے تاکہ وہ ہماری مدد کرے۔

اگر آپ نئے سرے سے پیدا ہوئے ہیں تومسیح کا پاک روح اپنے تمام پھلوں سمیت آپ کے اندرموجود ہے۔۔۔ جس میں پرہیزگاری کا پھل بھی شامل ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس پھل کو آپ نے پوری طرح سے بڑھایا نہ ہو لیکن یقین کریں کہ یہ موجود ہے۔ اوراِس کو بڑھانے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ بھی آپ کے پاس موجود ہے۔آج یہ فیصلہ کریں کہ پاک روح کے وسیلہ سےاپنے اندر پرہیز گاری کو بڑھائیں گے۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا مجھے نظم وضبط اور پرہیزگاری کا پھل دینے کے لئے تیرا کا شکر ہو۔ میں تیرے روح کی قوت کے وسیلہ سے وہ کروں گا/گی جو تو مجھے کہے گا اور اپنے جذبات کے ماتحت نہیں چلوں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon